چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 149 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 149

149 << زمانہ مہدی کی الہامی شہادات ” أربعين في احوال المهديين مصنفہ حضرت شاہ اسماعیل شہید صاحب، مطبوعہ 1860 کے ضمیمہ میں درج قصیدہ میں حضرت نعمت اللہ ولی صاحب فرماتے ہیں کہ : میں یہ بات اٹکل سے نہیں کہتا بلکہ خدائے کردگار سے علم پا کر کہتا ہوں کہ مہدی و عیسی ظاہر ہوں گے۔نام احمد ہوگا، سیرت وصورت آنحضرت مہ جیسی ہوگی۔ان کو ایک یادگار بیٹا عطا ہوگا اور اسلام کو ان کے ذریعہ غلبہ نصیب ہوگا۔”غ “ اور “ سال یعنی 1200 سال کے بعد عجیب و غریب کام دیکھتا ہوں یعنی اس وقت یہ نشان ظاہر ہونا شروع ہوں گے۔(کیونکہ غ“ کے اعداد 1000 اور “ کے اعداد 200 ہوتے ہیں۔) 6699 اسمعواصوت السماء جاء اسح جاء السح نیز بشنو از ز میں آمد امام کامگار حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی الہامی گواہی حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی (متوفی: 1176ھ ) بارھویں صدی کے مجد داور صاحب کشف و الهام بزرگ تھے۔اپنی کتاب تفہیمات الہیہ کی تفہیم نمبر 227 میں دعوئی مجددیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: ”اللہ سبحانہ نے مجھے خلعت مجددیہ پہنائی“۔پھر تفہیم 228 میں اپنی الہامی گواہی دی ہے کہ مہدی ظاہر ہونے والا ہے۔فرماتے ہیں:۔”میرے رب نے (جس کی شان بہت بلند ہے ) مجھے علم دیا ہے کہ قیامت کا زمانہ قریب ہے اور مہدی ظاہر ہونے کے لیے بالکل تیار ہے۔“ ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 46 : مجموعه رسائل امام شاہ ولی اللہ جلد ہفتم حصہ اول صفحہ 510۔شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی جو 12 ویں صدی کے مجدد تھے،انہوں نے تو اور بھی معین کر دیا ہے یعنی 1268۔اور یہ کم و بیش وہی زمانہ بنتا ہے جس زمانہ میں مسیح موعود کے ظہور کی توقع کی جارہی تھی۔“ خطبه جمعه 3 فروری 2006)