سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 7
پیش لفظ سلمان رشدی کا رسوائے زمانہ ناول آج سے اٹھارہ سال قبل لندن سے شائع ہوا تھا۔اس کا جواب سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی زیر ہدایات و نگرانی جماعت احمد یہ برطانیہ کے محمد ارشد احمدی نے 1996ء میں لکھا تھا۔اب اس مدتل کتاب کا اردو ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے جو سید نا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے زیر ارشاد کیا گیا ہے۔یہ ترجمہ محمد زکر یا ورک صاحب ( کینیڈا) نے بڑی محنت سے کیا ہے۔مجھے امید ہے کہ اردو پڑھنے والے اس سلیس آسان فہم ترجمہ سے حسب توفیق متمتع ہوں گے اور اس کی اشاعت اور ترسیل پوری دنیا میں بڑے وسیع پیمانہ پر کی جائے گی۔ترجمہ کی نظر ثانی اور پروف ریڈنگ میں خاکسار کی مدد عبد السلام ظافر صاحب، مرزا محمود احمد صاحب، امتہ العلی زمینو بیه احمد صاحبہ، صبیحہ لون صاحبہ اور فریدہ خان صاحبہ نے کی ہے۔ابتدائی طور پر ٹائپنگ کینیڈا کے ابو ذیشان صاحب نے کی جبکہ ٹائپ سیٹنگ محمود احمد ملک صاحب نے بڑی محنت سے کی ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف، مترجم اور جملہ احباب کو جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں خدمت کی توفیق پائی ہے، جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین خاکسار منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف ،لندن 7 جولائی 2007ء