سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں

by Other Authors

Page 119 of 205

سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 119

سے پیش کردہ دلائل پیش کرتی ہے اور بڑے خلوص کے ساتھ ایسے موقعہ کا ذکر کرتی ہے جو اسلام کے مخالفین کو میسر ہو جانا تھا جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتے تھے۔: " ایک بات ہمیں ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ متعدد مسلمان اس واقعہ کو بالکل غیر مستند سمجھتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ قرآن میں اس کی طرف کوئی اشارہ نہیں ملتا۔نہ ہی احادیث کے مجموعوں میں جو بخاری اور مسلم نے جمع کئے تھے۔مسلمان احادیث صرف اس بناء پر رد نہیں کر دیتے کہ ان کا تجزیہ تنقیدی رنگ میں نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس لئے کہ ان کی اسناد نا کافی ہیں۔اسلام کے مغربی معاندین نے اس واقعہ سے محمد کی ظاہر وباہر خود مطلبی بیان کرنے کی کوشش کی ہے : " ایک ایسا شخص جس نے وحی خداوندی کو اپنے مقاصد کیلئے تبدیل کر دیا وہ سچا نبی کیسے ہو سکتا ہے؟ ایک سچا اور مخلص نبی ضرور خدا کی طرف سے ملنے والی وحی اور شیطانی الہام میں فرق کرنے کے قابل ہوگا۔کیا ایک اللہ کا بندہ اپنی وحی میں صرف اس لئے تحریف کر دے گا کہ وہ پہلے سے زیادہ پیرو کار حاصل کر سکے؟ (صفحہ 109) اور یہی تو ہماری دلیل ہے یعنی مغربی اعداء اسلام نے یہ الزامات اس لئے تراش لئے تا زیر بحث آیات کریمہ کے مستند ہونے اور رسول اللہ ﷺ کے ایمان کامل اور پاکیزہ کردار کو مشتبہ ثابت کر کے آپ پر بہتان لگا دیا جائے۔119)