سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 8
اظہار تشکر میں دل کی گہرائی سے عالمی جماعت احمدیہ کے سر براہ خلیفتہ المسیح الرابع حضرت مرزا طاہر احمد ایدہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جن کو مجھ پر اعتماد تھا اور انہوں نے میرے ذمہ یہ ریسرچ کا کام سپر دفرمایا۔انہوں نے مسلسل میری رہنمائی فرمائی جس کی مجھے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بے انتہاء ضرورت تھی اور جس سے مجھے بہت حوصلہ ملتا تھا۔نیز رضوان مرزا کا شکر گذار ہوں جنہوں نے ابتدائی ریسرچ کی۔اسی طرح مسز شوکیہ میر تنویر کھوکھر ، سفیر بھٹی کا جنہوں نے تکنیکی اور ماہرانہ رائے سے مدد کی۔اور ہمیشہ مسکراتے ہوئے ولید احمد جنہوں نے بے انتہا کارآمد مدد سے اس کام میں حصہ لیا کا بھی شکر گذار ہوں۔فرید احمد اور فضل شاہد احمد خاص طور پر میرے شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے کئی مواقع پر شوق سے راتوں کو باگ کر اپنی کارآمد رائے اور تکنیکی معلومات کی مدد سے اس کام کو اختتام تک پہنچایا۔فضل نے اپنی خدمات سے میری رائے کے مطابق پوری طرح سے یہ ثابت کر دیا کہ اس کی زندگی کا حصول صرف ومبلڈن فٹ بال کلب ہی نہیں ہے۔ارشد احمدی 8