سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں

by Other Authors

Page 53 of 205

سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 53

ممالک بھی شامل ہیں تو انہوں نے حکمران کی حیثیت سے اپنی برتری کو ان پر ٹھونسا مگر اپنی تہذیب کو محفوظ رکھا۔وہ اپنے سماجی حلقوں میں محدود رہے، لیکن اب جبکہ مسلمان دوسری قومیتوں کے ساتھ مغرب میں بسنے کیلئے آئے ہیں، بلکہ یہاں خدمت کرنے آئے ہیں اور قانون کی پابندی کرنے والے شہریوں کے طور پر معروف ہیں تو پھر ان کا انتخاب الزام تراشی کے لئے کر لیا جاتا ہے کہ وہ مغربی تہذیب اور بود و باش کو اختیار نہیں کرتے۔ان پر باڑے (مخصوص بستیاں ) بنانے کا الزام لگایا جاتا ہے اور یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تک محدود گروہوں کی صورت میں رہتے ہیں۔کیا یہ انصاف پسندی ہے؟ ہرگز نہیں۔53