حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 11
11 حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ حرم حضرت خلیفۃ المسیح الثانی تحریر کرتی ہیں۔" حضرت سیدہ صالحہ بیگم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ جب سے لجند قائم ہوئی اور عورتوں کی مہمان نوازی کا انتظام لجنہ اماءاللہ کے سپرد ہوا۔آپ نے تا وفات یہ فریضہ سرانجام دیا۔نہ صرف خود انتہائی محنت اور خلوص سے خدمت کی بلکہ سینکڑوں اور ہزاروں کارکنان کو آپ لجنہ اماء اللہ کی طرف سے جلسہ سالانہ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عورتوں کے قیام وطعام کا انتظام کیا جاتا ہے۔یہ سب مرہون منت ہے۔حضرت سیدہ ام داؤد کی ابتدائی خدمات کا اور ان کی تربیت کا۔بسا اوقات آپ ساری ساری رات جاگی ہیں۔ایک ایک سے ملتیں عورتوں کی ضروریات کا پتہ کرتیں، کارکنان کی نگرانی فرماتیں کہ صحیح کام ہو رہا ہے یا نہیں۔اور ان کی سعی اور محبت اور انتھک محنت اور نگرانی کے ذریعہ ان سے سینکڑوں بلکہ ہزاروں خواتین اور بچیوں نے تربیت حاصل کی۔اور صحیح رنگ میں کام اور خدمت کرنا سیکھا۔جلسہ سالانہ کے دنوں میں آپ کو باوجود کمزور صحت کے نہ غذا کا خیال ہوتا نہ آرام کا۔صرف ایک ہی خیال پیش نظر رہتا تھا کہ جلسہ پر آئی ہوئی مہمان مستورات میں سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچی جائے۔انتظام میں کوئی نقص نہ رہ جائے۔کبھی ایک جگہ نگرانی کرتی نظر آتیں۔تھوڑی دیر بعد دوسری جگہ پہنچی ہوتیں۔غرض ہر طرف نظر ہوتی۔اللھم ارفع درجاتھا۔“