حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 23 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 23

23 موقع پر بھی ہوا کرتا تھا جبکہ ایک تکلم پر مجبور ہو جایا کرتی تھیں اس وقت جبکہ آپ مہمانوں کو کچھ اور کھانے کیلئے ارشاد فرماتیں یا جب کسی چیز کے نہ چکھنے کا شکوہ کرتیں۔محترمہ بھابی زینب جو ( پیر مظہر الحق صاحب جو حضرت پیر محمد افتخار صاحب کے بیٹے تھے اُن کی بیوی تھیں۔گھر میں سب اُن کو بھا بھی کہتے تھے ) آنکھوں سے معذور ہیں ( آخری ایام میں انہوں نے آپ کی بہت خدمت کی ہے۔مجرھا اللہ احسن الجزاء ) کھانے کے وقت آپ کو دبا کر چار پائی سے اتر کر قریب ہی اس طرح بیٹھ جاتی تھیں کہ ممانی جان کی طرف ان کی پیٹھ ہوتی تھی مگر ممانی جان وقتاً فوقتاً کوشش سے اُن پر ایک نظر ڈال لیتی تھیں کہ کہیں کسی چیز کی کمی نہ رہ گئی ہو اور بسا اوقات آپ دوسروں کو متوجہ کرتی تھیں کہ بھائی کو فلاں چیز کی ضرورت ہے۔مجھے بھی نہایت محبت ، نہایت شفقت سے بُلا کر اپنے سامنے بٹھاتی تھیں۔نوازشوں پر اصرار اتنا اور اس رنگ میں ہوتا تھا کہ انکار کی گنجائش نہ رہتی تھی۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہت ہی بلند درجات عطا فرمائے۔آمین“ (12) خلیفہ وقت کا بہت احترام اور اطاعت کرتی تھیں۔آپ کی بڑی صاحبزادی سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ جو آپ کو بہت پیاری تھیں۔ابھی صرف 17 سال کی تھیں کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ان کے لئے حضرت مرزا عزیز احمد صاحب جن کے پہلے 3 بچے بھی تھے اور عمر میں کافی بڑے تھے کا رشتہ بھیجا، تو آپ نے خوشی سے منظور فرمالیا۔