حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 15
15 ہوں جو روح ہماری عورتوں نے دکھائی ہے اگر وہی روح ہمارے مردوں کے اندر کام کرنے کی لگ جائے تو ہمارا غلبہ سوسال پہلے آجائے۔اگر مردوں میں بھی وہ دیوانگی اور وہی جنون پیدا ہو جائے۔جس کا اس موقع پر عورتوں نے مظاہرہ کیا تو ہماری فتح کا دن بہت ہی قریب آجائے۔عورتوں نے اس دیوانگی سے کام کیا ہے کہ بعض کی شکلیں تک نہیں پہچانی جاتیں۔انہوں نے کھانے کی پرواہ نہیں کی انہوں نے سونے کی پرواہ نہیں کی انہوں نے آرام کی پرواہ نہیں کی اور ایسی محنت سے کام کیا کہ ان میں سے کسی کا چار سیر اور کسی کا پانچ سیر وزن کم 1947ء میں جب پاکستان بن گیا تو مسلمان ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آنے لگے۔ہندوستان سے پاکستان آنے کی داستان بھی بڑی دکھ بھری، تکلیف دہ اور دردناک ہے۔قادیان سے بھی احمدی احباب اپنے گھر بار، جانور ، سامان اور چیزوں کو چھوڑ کر خالی ہاتھ چل پڑے اور لاہور آ کر ٹھہرے لاہور آکر کسی کو کہیں جگہ ملی، کسی کو کہیں ، اپنے گھر بار چھوڑنے کا غم اور دکھ ہی کم نہ تھا کہ اکثر رشتہ دار، ملنے والے اور گہرے تعلقات رکھنے والے بھی دور گھروں میں جاہیے۔ایسے میں سب کو ملنا اور جماعت اور تنظیموں کا کام کرنا بھی مشکل ہو گیا۔لیکن با عزم اور با ہمت لوگوں نے ایسے مشکل حالات میں بھی سر توڑ کوشش کی۔ہجرت کر کے آنے والی خواتین لاہور کے رتن باغ میں ٹھہری