سیر روحانی — Page 637
۶۳۷ ان میں سے تین بڑی عمر کے تھے اور وہ تینوں ہی بیرسٹری کر رہے تھے۔ان میں سے ایک ہندو تھا جو اب ہندوستان چلا گیا ہے دو مسلمان تھے جن میں سے ایک فوت ہو چکا ہے اور ایک ملتان میں بیرسٹری کر رہا ہے۔یہ تینوں روزانہ میرے ساتھ مذہبی اور سیاسی گفتگو کرتے تھے اور کہتے تھے کہ کانگرس کے ساتھ ملنا چاہئے مسلمانوں کی بہتری اور بھلائی اسی میں ہے۔غرض خوب بخشیں ہوتی رہتی تھیں۔جب ہمارا جہاز عدن پہنچا تو ہم اُتر کے عدن کی سیر کیلئے چلے گئے۔میں بھی تھا اور وہ تینوں بیرسٹر بھی تھے اور وہ دولڑ کے بھی تھے جن میں سے ایک اِس وقت ایجوکیشن کا ڈائریکٹر ہے اُس وقت وہ بچہ تھا۔بہر حال ہم سارے وہاں گئے جس وقت ہم شہر میں داخل ہونے لگے تو ایک آدمی بالکل سادہ لباس میں ہمارے پاس آیا۔اُس وقت ہم پنجابی میں باتیں کر رہے تھے اُس نے دیکھ لیا کہ پنجابی ہیں۔چنانچہ آتے ہی کہنے لگا آ گئے ساڈے لالہ لاجپت رائے جی دے وطن دے خوش قسمت لوگ آگئے ، اُس نے اتنا فقرہ ہی کہا تھا کہ انہوں نے اُس کو نہایت غلیظ گالیاں دینی شروع کر دیں۔مجھے بڑی بد تہذیبی معلوم ہوئی کہ اس بیچارے نے کہا ہے کہ تم وہاں سے آئے ہو اور انہوں نے گالیاں دینی شروع کر دی ہیں۔خیر اُس وقت تو میں چُپ رہا جب ہم واپس آئے تو میں نے کہا کہ آپ لوگوں نے کوئی اچھے اخلاق نہیں دکھائے۔کوئی مسافر آدمی تھا، پنجابی دیکھ کر اُسے شوق آیا کہ وہ بھی پنجابی میں باتیں کرے اور اُس نے آپ کو کہہ دیا کہ لالہ لاجپت رائے کے وطن کے لوگ آئے ہیں تو اس میں حرج کیا ہوا؟ وہ کہنے لگے آپ نہیں جانتے یہ پولیس میں تھا اور اُس کی غرض یہ تھی کہ ہم لالہ لاجپت رائے کی کچھ تعریف کریں اور یہ ہمارے خلاف ڈائری دے۔اب پتہ نہیں یہ سچ تھا یا جھوٹ یا ان کے دل پر ایک وہم سوار تھا اور اس کی وجہ سے انہوں نے یہ کہا۔بہر حال دنیا میں یہ کارروائیاں ہوتی ہیں۔پھر میں نے دیانتدار ڈائری نویسوں کو اپنی ڈائری کی تصدیق میں مشکلات یہ بھی سوچا کہ ان بادشاہوں کے دربار میں کچی ڈائریاں بھی جاتی تھیں۔آخر سارے پولیس مین تو جھوٹے نہیں ہوتے۔بیچ میں جھوٹے بھی ہوتے ہیں اور بچے بھی ہوتے ہیں۔بلکہ دنیا کی ہر قوم میں جھوٹے اور بچے ہوتے ہیں تو بعض بیچارے بڑی دیانت داری سے ڈائری لکھتے تھے لیکن ان کی تصدیق مشکل ہو جاتی تھی۔مثلاً وہ کہتا تھا کہ میں نے فلاں جگہ پر کان رکھ کے سنا تو اندر سے فلاں فلاں آدمی یہ باتیں کر رہے تھے۔یا میں ریل کے ڈبہ میں بیٹھا تھا تو فلاں فلاں یہ باتیں