سیر روحانی — Page 635
۶۳۵ کو اطلاع دونگا کہ میں فلاں تاریخ کو بمبئی پہنچ جاؤں گا آپ کا آدمی آئیگا اور وہ میرا نام لے کر کہے گا کہ فلاں چیف انجینئر صاحب ہیں؟ میں کہوں گا ہاں میں ہوں۔پھر وہ میرے پاس آئے گا اور آ کر مجھے کہے گا۔آپ کو امام جماعت احمدیہ نے خط بھیجا ہے۔میں کہوں گا۔میں امام جماعت احمدیہ کو جانتا ہی نہیں وہ کون ہیں میں تو بالکل اُن کا واقف نہیں۔وہ کہے گا نہیں آپ اُن کے واقف ہیں۔چنانچہ ایک کارڈ جو آپ نے براہ راست میرے پاس بھیجا ہوگا اس کا دوسرا ٹکڑا وہ اپنی جیب سے نکال کر کہے گا۔یہ لیجئے میں اپنی جیب میں سے کارڈ نکال کر ملا ؤ نگا جب وہ مل جائیں گے تو میں کہوں گا۔ہاں ہاں میں جانتا ہوں کیا لائے ہو میرے لئے ؟ پھر وہ لفافہ مجھے دے دیگا۔ادھر آپ ایک دوسرا کارڈ کاٹ کر میرے پاس بھیجد یں گے اور ایک اپنے انگلستان کے مبلغ کو بھیجدیں گے۔جب میں فرانس یا اٹلی پہنچوں گا تو اس کو خبر دونگا کہ ہمارا جہاز پہنچ گیا ہے یا فلاں تاریخ کو پہنچ جائے گا۔اور اُس کو آپ کی طرف سے ہدایت ہوگی کہ فلاں جہاز پر پہنچ جانا۔وہ وہاں آئیگا اور آ کر کہے گا کہ اس جہاز کا جو چیف انجینئر ہے وہ ہے؟ لوگ بتائیں گے کہ ہے۔اس کے بعد میں جاؤنگا اور پوچھوں گا کون صاحب ہیں۔وہ کہیں گے میں جماعت احمدیہ کا مبلغ ہوں اور انگلینڈ سے آیا ہوں۔میں کہوں گا۔میں جماعت احمدیہ کو جانتا ہی نہیں نہ کسی مبلغ کو جانتا ہوں۔تم میرے پاس کیوں آئے ہو۔وہ کہے گا مجھے امام جماعت احمد یہ نے بھیجا ہے میں کہوں گا۔میں امام جماعت احمدیہ کو جانتا ہی نہیں۔اس کے بعد وہ اپنی جیب میں سے کارڈ نکالے گا اور کہے گا کہ یہ کارڈ لیں۔میں اپنی جیب سے کارڈ نکالوں گا اور دونوں کو ملاؤ نگا۔اگر وہ مل گئے تو میں کہوں گا۔ہاں ہاں یہ لفافہ تمہارے لئے ہے۔اس طرح آپ کی خط و کتابت بڑی آسانی سے ہو جائے گی۔میں نے کہا میں آپ کی اس پیشکش کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کی اس خیر خواہی کا ممنون ہوں۔مگر افسوس ہے کہ میں یہ کام ہی نہیں کرتا تو اس سے کس طرح فائدہ اُٹھاؤں۔کہنے لگا پھر سوچ لیجیئے۔جب آپ کو ضرورت ہو میں حاضر ہوں۔اس واقعہ سے مجھے خیال آیا کہ شاید وہی سوویٹ یونین پولیس والوں کی قیاسی رپورٹیں کا نمائندہ ہو اور انہوں نے سمجھا ہو کہ شاید یہ جماعت بھی اس قسم کے کام کرتی ہے ہم اسے اپنے ساتھ ملا لیں۔بہر حال یہ ایک چٹھی تھی جو آئی۔اس سے پتہ لگ جاتا ہے کہ ڈائری نویں اپنی ڈائریاں کس طرح مرتب کیا کرتے ہیں۔یہ لکھنے والے بددیانت نہیں تھے جھوٹے نہیں تھے ہمارے ساتھ ان کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔بھلا انگلستان