سیر روحانی — Page 39
۳۹ سے موجود تھے۔اُنہیں صرف یہ حکم دیدیا گیا کہ تم فلاں جگہ رہو۔(۲) سورہ اعراف میں بھی صرف یہ ذکر ہے کہ یادمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ " (۳) تیسری جگہ جہاں آدم کی بیوی کا ذکر ہے وہ سورۃ طہ ہے مگر اس میں بھی صرف یہ ذکر ہے که يَادَمُ إِنَّ هَذَا عَدُ ولَكَ وَلِزَوْجِكَ ۳۵ یہ ذکر نہیں کہ آدم کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس کی بیوی کو بھی پیدا کیا ہو۔ان تینوں جگہوں میں جہاں آدم کی پیدائش کا ذکر کیا گیا ہے اس کی بیوی کا ذکر محض ایک عام بات کے طور پر کیا گیا ہے حالانکہ اگر آدم اکیلا ہوتا اور حوا کو اُس کی پسلی سے پیدا کیا گیا ہوتا تو اس کی بیوی کا ذکر خاص اہمیت رکھتا تھا اور یہ بتایا جانا چاہئے تھا کہ آدم کی ایک پسلی نکال کر اسے عورت بنا دیا گیا بیشک ایک حدیث میں ایسا ذکر آتا ہے کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے مگر اس کا مطلب میرے کسی مضمون میں آگے چل کر بیان ہو گا ہاں سورۃ نساء رکوع ، سورۃ اعراف رکوع ۲۴، سورۃ الزمر رکوع میں ایک بیوی کی پیدائش کا ذکر ہے ایک جگہ لکھا ہے وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا اور دو جگہ لکھا ہے وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا اور ان الفاظ سے یہ شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ شاید عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے مگر ان تینوں جگہ خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ کے الفاظ آتے ہیں آدم کا نام نہیں ہے کہ یہ شبہ کیا جا سکے کہ ان آیات میں آدم اور حوا کی پیدائش کا ذکر ہے چنانچہ ان میں سے ایک حوالہ سورہ نساء کا ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ۔يَايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا ۳ کہ اے انسانو! اپنے اس رب کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اس سے اس کی بیوی کو بنایا ان الفاظ میں آدم اور اس کی بیوی کا کوئی ذکر ہی نہیں صرف خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ کے الفاظ آتے ہیں مگر ان کا مفہوم بھی جیسا کہ میں آگے چل کر بتاؤں گا اور ہے، بہر حال آدم اور حوا کا یہاں کوئی ذکر نہیں۔یہی حال سورہ اعراف اور سورہ زمر کی آیات کا ہے ان میں بھی خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ کے الفاظ ہیں۔آدم کے الفاظ نہیں، مگر ان تینوں آیات میں سے جو ہم معنی ہیں سورۃ اعراف کا حوالہ اس بات کو وضاحت سے ثابت کرتا ہے کہ اس سے مراد عام انسان ہیں نہ کہ آدم ، کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِى خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا فَلَمَّا تَغَشْهَا حَمَلَتْ حَمْلاً خَفِيفاً فَمَرَّتُ به فَلَمَّا اثْقَلَتْ دَّعَوَا الله رَبَّهُمَا لَئِنُ اتَيْتَنَا صَالِحاً لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ۔فَلَمَّا انْهُمَا صَالِحاً جَعَلَالَهُ