سیر روحانی — Page iii
عرض ناشر سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمد خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی علم و معارف سے لبریز تقاریر کا مجموعہ ”سیر روحانی“ کے نام سے قبل ازیں شائع ہو چکا ہے۔اس کی از سرنو کمپوزنگ ، چیکنگ اور حوالہ جات کی تکمیل کر کے سافٹ کاپی میں موصول ہوئی۔فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔انہیں کی ذمہ داری پر نظارت نشر واشاعت قادیان سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے اسے من وعن شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک اور بابرکت کرے اور اس سلسلہ میں کام کرنے والے جملہ افراد کو دینی و دنیوی ترقیات سے نوازے۔آمین حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان