سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 900

سیر روحانی — Page 258

۲۵۸ میں کوئی ایسا مسلمان بھی ہے جس کی بات رڈ کر دی جاتی ہے اسلئے اس دفعہ بات مان لو آئندہ کے لئے اعلان کر دو کہ صلح نامہ صرف جنرل یا اس کے مقرر کردہ نمائندہ کا مصدقہ تسلیم ہو گا۔اب گو وہ ایک غلام تھا مگر اس وقت اس کی حیثیت ویسی ہی تسلیم کی گئی جیسے ایک بادشاہ کی ہوتی ہے۔سامان جنگ گیارہویں بات میں نے یہ دیکھی تھی کہ مینا بازار میں سامان جنگ ملتا ہے تلواریں ہوتی ہیں ، نیزے ہوتے ہیں ، ڈھالیں ہوتی ہیں اسی طرح کا اور سامانِ جنگ ہوتا ہے پس میں نے کہا میں دیکھوں۔آیا یہ چیزیں بھی ہمارے مینا بازار میں ملتی ہیں یا نہیں ؟ روحانی ڈھال جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس مینا بازار میں ڈھالیں بھی ملتی ہیں۔چنانچہ لکھا ہے لَهُمْ دَارُ السَّلامِ عِنْدَرَبِّهِمْ وَهُوَ وَلِيُّهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ٤٨ جنت میں ایسا انتظام کر دیا جائے گا کہ کسی جنتی پر کوئی حملہ نہیں ہو سکے گا۔جس طرح ڈھال تمام حملوں کو روک دیتی ہے اسی طرح جب کسی شخص کو جنت ملتی ہے تو اس پر کوئی شخص حملہ نہیں کر سکتا۔اسی طرح فرماتا ہے وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ کہ ملائکہ اُن کے پاس ہر دروازہ سے آئیں گے اور کہیں گے اے مومنو! تم نے اپنے رب کے لئے بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھا ئیں۔اب تم کسی مصیبت میں نہیں ڈالے جاؤ گے، کیونکہ خدا نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم پر کوئی خوف اور کوئی مصیبت نہیں آئے گی۔دیکھو! یہ انجام والا گھر کتنا اچھا اور کیسا آرام دہ ہے۔خدائی حفاظت کا ایک شاندار نمونہ دنیا میں بھی اس بات کی مثالیں ملی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پاک بندے خدا تعالیٰ کی حفاظت میں رہتے ہیں اور دشمن اُن کو لاکھ نقصان پہنچانے کا ارادہ کرے وہ ناکام و نا مرا درہتا ہے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی جنگ سے واپس تشریف لا رہے تھے کہ دو پہر کے وقت آرام کرنے کے لئے ایک درخت کے نیچے سو گئے۔باقی لشکر بھی اِدھر اُدھر متفرق ہو گیا۔اتنے میں ایک شخص جس کے بعض رشتہ دار مسلمانوں کے ہاتھوں لڑائی میں مارے گئے تھے بلکہ اس کا ایک بھائی بھی مر چکا تھا اور اُس نے قسم کھائی تھی کہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو اس کے بدلہ میں ضرور قتل کرونگا۔