سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 900

سیر روحانی — Page 239

۲۳۹ پھلوں کو پسند کرتے ہیں مگر ہمیں ملتے نہیں۔ہمارا جی چاہتا ہے ہمیں انگور کھانے کو ملیں مگر جب بازار سے دریافت کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے تمہاری عقل ماری گئی ہے یہ بھی کوئی انگور کا موسم ہے۔سنگترے کو جی چاہے تو دُکاندر کہہ دیگا ، آج کل تو سنگترے کا موسم ہی نہیں ، کیلا موجود ہے یہ لے لیں۔مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہاں یہ سوال نہیں ہو گا کہ انگوروں کا موسم نہیں یا اناروں کا موسم نہیں یا کیلے کا موسم نہیں یا سر دے کا موسم نہیں ، وہاں جو بھی پھل انسان چاہے گا ، اُسے فوراً مل جائے گا۔اسی طرح جس پرندے کا گوشت وہ چاہیں گے اُس کا گوشت انہیں دیا جائے گا، پھر فرماتا ہے وَامْدَدْنَهُمْ بِفَا كِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ٥ کہ انہیں کھانے کے لئے پھل ملیں گے اور گوشت بھی جس قسم کا وہ چاہیں گے، یہ شرط نہیں کہ انہیں پرندوں کا ہی گوشت ملے گا بلکہ اگر وہ مچھلی چاہیں گے تو مچھلی ملے گی ، دنبے کا گوشت چاہیں گے تو دُنبے کا گوشت مل جائے گا۔جنتی پھلوں کی دلچسپ خصوصیات اسی طرح فرماتا ہے۔وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَا لُهَا وَذُلِلَتْ قُطُرُ فُهَا تَدْلِيلا ٥٨ که جنت میں مؤمنوں کو جو پھل ملیں گے، اُن کی یہ ایک عجیب خصوصیت ہو گی کہ وہ پھل بہت ہی جھکے ہوئے ہوں گے اور جب اُن کا جی چاہے گا انہیں ہاتھ سے توڑ لیں گے، یہاں پھل اُتارنے کے لئے لوگوں کو درختوں پر چڑھنا پڑتا ہے، مگر فرمایا وہاں ایسا نہیں ہوگا۔وہاں پھل اس قدر تُجھکے ہوئے ہونگے کہ جس کا جی چاہے گا ہاتھ سے توڑ لے گا۔اسی طرح فرماتا ہے۔وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ لَّا مَقْطُوعَةٍ وَّلَا مَمْنُوعَةٍ ۵۹ کہ انہیں وہاں کھانے کے لئے کثرت سے پھل ملیں گے اور وہ پھل ایسے ہوں گے، جو کبھی مقطوعہ نہیں ہوں گے یعنی کبھی ایسا نہیں ہو گا کہ کہہ دیا جائے آج رنگترے نہیں ملیں گے ، صرف شہتوت ملیں گے۔وَلَا مَمْنُوعَةً اور نہ وہ ممنوع ہوں گے۔یعنی یہ ایک عجیب خاصیت اُن میں ہوگی کہ کبھی ایسا نہیں ہوگا کہ وہ انسان کو بیمار کر دیں۔دنیا میں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ڈاکٹر کہہ دیتا ہے تمہارے لئے کیلا کھانا منع ہے یا تم صرف انار کا پانی پی سکتے ہو اور کوئی پھل نہیں کھا سکتے ، مگر جنت میں جو پھل ملیں گے انہیں کوئی بُرا کہنے والا نہیں ہوگا کیونکہ وہ بیماریاں پیدا کرنے والے نہیں ہوں گے بلکہ تندرستی اور صحت پیدا کرنے والے ہونگے پس وَلَا مَمْنُوعَةٍ کے یہ معنے ہیں کہ ایسا نہیں ہو گا کہ ان پھلوں کے کھانے سے بدہضمی ہو خواہ وہ کسی قدر کھا لئے جائیں انسانی