سیر روحانی — Page 794
۷۹۴ نے کشتیوں کی ایک لمبی تاریخ کی طرف اشارہ کیا ہے۔چنانچہ کشتیوں کی تاریخ بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں لوگ کشتیاں بنانا نہیں جانتے تھے وہ ایک بڑا سا درخت لیکر اُس کو درمیان سے کھود لیتے تھے اور اس گڑھے میں بیٹھ کر درخت کو پانی میں ڈال دیتے تھے۔اب تک بغداد میں ایسی کشتیاں پائی جاتی ہیں۔چنانچہ پاکستان بننے سے قبل ایک ہندوستانی وہاں گیا تھا اُس نے اُس کشتی پر بہت مذاق اُڑایا اور کہا کہ چونکہ وہ کشتی نیچے سے گول ہوتی ہے اس لئے جب میں اُس پر بیٹھا تو ایک طرف حرکت کرنے سے دوسری طرف سے کشتی اُٹھ جاتی تھی اور چکر کھانے لگتی تھی اس پر میں نے اُس آدمی سے جو میرے ساتھ تھا کہا۔اے شیخ! میری کشتی تو چکر کھا رہی ہے۔اُس نے سمجھا کہ یہ کہتا ہے اور چکر دو۔چنانچہ اُس نے کشتی کو اور چکر دینا شروع کر دیا اور جب کشتی کنارہ پر لگی تو میں بیہوش ہو کر گر پڑا۔ہوش آنے پر میں نے کہا تو نے تو بڑی حماقت کی ہے۔اُس نے کہا آپ نے تو خود ہی کہا تھا کہ کشتی کو اور چکر دو اس میں میرا کیا قصور ہے تو وہ کشتیاں اب بھی پائی جاتی ہیں۔پھر آہستہ آہستہ جو ترقی ہوئی تو تختوں والی کشتیاں بن گئیں۔اُس وقت سریش وغیرہ کے ساتھ تختوں کو جوڑا جاتا تھا۔لیکن وہ تختے بعض دفعہ کھل بھی جاتے تھے۔پھر کیل نکلے تو اُن کے ساتھ کشتیاں جوڑی جانے لگیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ تک تمدن اتنا ترقی کر چکا تھا کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی جماعت کو ایسی کشتی میں سوار کیا جو ذَاتِ الْوَاحِ وَّ دُسُرٍ ، تھی۔کھدا ہوا درخت نہیں تھا بلکہ وہ کشتی با قاعدہ بنی ہوئی تھی اور اُس میں میخیں بھی لگی ہوئی تھیں۔غرض اس آیت میں قرآن کریم نے کشتیوں کی ایک لمبی تاریخ کی طرف اشارہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ حضرت نوح یہ السلام کے زمانہ میں کیلوں والی کشتیاں بننے لگی تھیں۔بیچ میں ایک ایسا زمانہ بھی آیا کہ گیلیوں ۷ کو باندھ کر چلایا کرتے تھے۔مجھے یاد ہے کہ اس قسم کی کشتیاں دریائے بیاس میں بھی چلا کرتی تھیں مگر اُن میں یہ نقص ہوتا تھا کہ چھوٹی جگہوں میں آ کر وہ پھنس جاتی تھیں۔قیدیوں کیلئے خوراک کا انتظام اسی طرح اس کی ایک اور مثال سورۃ یوسف سے بھی ملتی ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام جب قید میں تھے تو آپ کے دو ساتھی آپ سے خوابوں کی تعبیر دریافت کرنے کے لئے آئے۔آپ نے انکو وعظ کرتے ہوئے فرمایا لَا يَأْتِيكُمَا طَعَامٌ تُرْزَقَنِةٍ إِلَّا نَبَّاً تُكُمَا بِتَأْوِيلِهِ قَبْلَ أَنْ يَّاتِيَكُمَا۔١٨ یعنی اس وقت کا کھانا ابھی نہیں آئے گا کہ میں تمہیں اس کے آنے سے پہلے اس خواب