سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 746 of 900

سیر روحانی — Page 746

کوئی کر ہی نہیں کر سکتا پس اس مہربانی اور امن کے بعد یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ میں آپ کو جھوٹا کہتا اور اپنے باپ دادا کے دین پر قائم رہتا اس لئے میں آپ پر ایمان لے آیا ہوں۔اب دیکھو کر مر ابو جہل کا بیٹا تھا اور اُس کی نرینہ اولاد تھی بلکہ کہتے ہیں کہ اُس کی پیدائش پر کئی سو اونٹ ذبح کئے گئے تھے اور وہ اپنے وجود سے ظاہر کرتا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جھوٹے ہیں اور میرا باپ سچا ہے کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی اور ابو جہل کے تھی لیکن آخر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آیا اور جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا تو قرآن کریم کی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی کہ اِنَّا اَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ یعنی اے محمد رسول اللہ ! ہم نے تجھے خیر کثیر بخشی ہے یعنی بڑی اُمت بھی بخشی ہے جو ہمیشہ تیری اطاعت گزار اور فرمانبردار رہے گی اور تیری روحانی اولاد میں سے ایک ایسا انسان بھی کھڑا کیا جائیگا جو اپنے اندر خیر کثیر رکھتا ہوگا۔الکوثر میں مسیح موعود کے علاوہ اُمت محمدیہ دراصل کوثر کے معنے خیر کثیر کے ہیں اور جہاں اس میں مسیح موعود کی پیشگوئی کی گئی ہے وہاں کے تمام مخلص افراد بھی شامل ہیں تمام امت مسلمہ کو بھی آپ کے بیٹوں میں شمار کیا گیا ہے۔آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ سَلْمَانُ مِنَّا اَهْلَ الْبَيْتِ کہ سلمان بھی میرے اہل بیت میں سے ہیں اور سلمان آپ کے اہل بیت میں شامل ہو سکتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ جو شخص آج خاص طور پر نیکی کرے وہ آپ کی اولاد میں شامل نہ سمجھا جائے۔وہ بھی شامل ہے۔ہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ ایک خاص فضیلت حاصل ہے کہ آپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ موعود بیٹے ہیں جنکی پیشگوئی پہلے نبیوں نے بھی کی ہوئی ہے ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں جتنے مسلمان ہیں اگر وہ اخلاص کے ساتھ کام کریں تو وہ بھی آپ کے بیٹے ہیں۔غرض عکرمہ کے بیعت کر لینے کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو صاحب اولاد نرینہ ہو گئے مگر ابو جہل بے اولا درہ گیا۔اسی قسم کی اور بھی بہت سی مثالیں حضرت عمرو بن العاص کی اسلامی خدمات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی