سیر روحانی — Page 645
۶۴۵ ریکارڈ کی غرض محض مُجرموں پر اتمام حجت کیہ دفتر کتنا عمل اور کتنا شاندار مکمل کی غرض پر اتمام ہے مگر اسی پر بس نہیں۔اس طرح تمام قسم کی حجت پوری کرنے کے ہوگی ورنہ عالم الغیب خدا سب کچھ جانتا ہے بعد فرمایا کہ دیکھو میاں یہ خیال نہ کر لینا کہ ڈائری نویس کی ڈائری کے مطابق تمہیں مجرم بنا دیا جاتا ہے، یہ نہ سمجھ لینا کہ اس ریکارڈ کے مطابق تمہیں مجرم قرار دیا جاتا ہے، ہم تو تمہیں مذہب کے ذریعہ یہ کہا کرتے تھے کہ ہم عَالِمُ الغیب ہیں پھر ہم کو عَالِمُ الغیب ہونے کے لحاظ سے اس ڈائری کی کیا ضرورت تھی اور اس ریکارڈ کی کیا حاجت تھی ہم تو سب کچھ جانتے تھے۔اس کی ضرورت محض اس لئے تھی کہ تم پر حجت ہو جائے ورنہ ہمیں فرشتوں کو ڈائری لکھنے پر مقرر کر نیکی ضرورت نہیں تھی ، ہمیں کسی ریکارڈ کی ضرورت نہیں تھی۔ہمیں یہ ضرورت تھی کہ یہ تمہارے سامنے پیش ہوں اور تمہیں پتہ لگ جائے کہ ہم بلا وجہ سزا نہیں دیتے بلکہ پوری طرح حجت قائم کر کے دیتے ہیں چنانچہ فرماتا ہے۔إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا يَخْفى الله تعالیٰ تمام باتیں جو ظا ہر ہیں اور مخفی ہیں ان کو جانتا ہے اس کو نہ کسی فرشتہ کے ریکارڈ کی ضرورت ہے نہ كِرَامًا كَاتِبِینَ کی ضرورت ہے نہ ہاتھ پاؤں کی گواہی کی ضرورت ہے اس کے علم میں ساری باتیں ہیں۔스 پھر فرماتا ہے الا إِنَّهُمْ يَقْنُونَ صُدُورَهُمْ لِيَسْتَخْفُوا مِنْهُ وَ لَا حِيْنَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمْ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَ مَا يُعْلِنُونَ اے لوگو! سُن لو کہ مشرک اور اللہ تعالیٰ کے مخالف لوگ اپنے سینوں کو مروڑتے ہیں تاکہ اُس سے مخفی ہو جائیں۔یہاں محاورہ کے طور پر سینہ مروڑ نا استعمال ہوا ہے۔کیونکہ جب کسی چیز کو چکر دیتے ہیں تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ اس کے پیچھے کچھ چُھپ جائے۔لیکن جو دل کی بات ہو اس کے لئے ظاہری سینہ نہیں مروڑا جاتا۔پس اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایسے طریق اختیار کرتے ہیں جن کے نتیجہ میں اُن کے دلوں کے راز ظاہر نہ ہو جائیں۔اَلَا حِيْنَ يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمْ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَ مَا يُعْلِنُونَ سنو! جب یہ اپنے اوپر کپڑا اوڑھتے ہیں (عربی زبان میں اِسْتَغْشَى ثَوْبَهُ يَا اسْتَغْشَى بِثَوْبِهِ دونوں استعمال ہوتے ہیں۔اور اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ایسی طرز پر کپڑا لیا جس سے آواز دب جائے۔یہ لفظ عام کپڑا اوڑھنے کے لئے نہیں بولا جاتا بلکہ آواز کے دبانے کے لئے بولا جاتا ہے۔پس يَسْتَغْشُونَ ثِيَابَهُمُ کے معنے یہ ہیں کہ جس وقت وہ اپنے کپڑے اس۔