سیر روحانی — Page 633
۶۳۳ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ انگلینڈ کیوں گئے تھے؟ میں نے کہا میں انگلینڈ یہ دیکھنے کے لئے گیا تھا کہ اسلام کی ترقی کے لئے وہاں کیا کیا مواقع ہیں اور ہمارا مشن تبلیغ میں کس حد تک کامیاب اور کن اسباب کے ساتھ کامیاب ہو سکتا ہے؟ ہنس کر کہنے لگا یہ تو ہوئیں لوگوں سے کر نیوالی باتیں اصل وجہ مجھے بتائیے۔میں نے کہا لوگوں سے اور تمہارے ساتھ باتیں کرنے میں کیا فرق ہے۔تم بھی لوگ ہو اور لوگ بھی لوگ ہیں اس میں میرے لئے فرق کرنے کی کیا وجہ ہے۔کہنے لگا نہیں نہیں۔آپ مجھ پر اعتبار کریں میں کسی کو نہیں بتا تا۔میں نے کہا میری بات ہی ایسی کوئی نہیں جو کسی کو بتانے والی نہ ہو تم نے بتا نا کیا ہے؟ اس پر اُس نے پھر اصرار کیا کہ سچی بات مجھے بتا دیں۔اس کے مقابل پر جب پھر میں نے اصرار کیا اور کہا کہ سوائے اس بات کے اور کچھ بھی نہیں کہ میں تبلیغی میدان کے لئے راستہ کھولنے کے لئے گیا تھا اور یہ دیکھنے کے لئے گیا تھا کہ اسلام کی تبلیغ ان ملکوں میں کس طرح ہو سکتی ہے تو پھر اُس نے بڑے افسوس سے کہا کہ میں کس طرح آپ کو یقین دلاؤں کہ میں کون آدمی ہوں۔پھر کہنے لگا ، آپ نے میکسیمیلین سے اپنے رشتہ داری تعلقات کا اظہار میکسیمیلین (MAXIMILLION) کا نام سنا ہوا ہے؟ میں نے کہا ہاں میں نے سنا ہوا ہے وہ آسٹریلیا کا ایک شہزادہ تھا۔میکسیکو میں فساد ہونے پر یورپ کی حکومتوں نے تجویز کی کہ اس ملک میں اگر ہم کسی کو بادشاہ مقرر کر دیں تو اس ملک کے فسادات دُور ہو جائیں گے۔چنانچہ انہوں نے میکسیمیلین کے متعلق جو آسٹریلیا کے شاہی خاندان کا ایک شہزادہ تھا اور بڑا سمجھدار اور عقلمند سمجھا جاتا تھا تجویز کیا کہ اس کو میکسیکو کا بادشاہ بنا دیا جائے۔یہ جا کر انتظام کر لے گا۔اُس وقت میکسیکو میں کوئی بادشاہ نہیں ہوتا تھا۔اُس نے جاتے وقت اپنے اُن درباریوں میں سے جو شاہی درباری تھے ایک بڑا ہی قابلِ اعتبار آدمی ساتھ لے جانے کے لئے چُنا اور کہا کہ یہ میرا نا ئب ہوگا اور میری مدد کرے گا۔غرض وہ میکسیکو میں گیا اور امریکہ، انگلینڈ اور فرانس وغیرہ کے دباؤ ڈالنے سے وہاں اس کی کی بادشاہت قائم کر دی گئی اور اُس نے کام شروع کر دیا لیکن امریکہ کے لوگ بادشاہوں کے عادی نہیں تھے۔تھوڑے ہی دنوں میں وہاں بغاوت شروع ہوگئی اور بڑوں اور چھوٹوں سب نے مل کر کہا کہ ہم تو اس بادشاہ کو ماننے کے لئے تیار نہیں اور وہ سارے کے سارے مقابل پر اُٹھ کھڑے ہوئے آخر اُس کو ملک سے بھاگنا پڑا۔جب وہ وہاں سے بھاگا تو سارے اُس کا