سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 506 of 900

سیر روحانی — Page 506

بلکہ اس لئے نازل کی جاتی ہے کہ بنی نوع انسان اُس کے احکام پر عمل کر کے ترقی کریں کیونکہ اس کا ہر حکم انفرادی اور قومی ترقی کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، خدا تعالیٰ کو اُن احکام پر عمل کرنے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو اسی نکتہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتا ہے کہ تم میں سے جو شخص نیکی کرے گا وہ اپنے نفس کے لئے کریگا اور جو شخص بدی کا ارتکاب کرے گا اُس کا وبال بھی اس کی جان پر پڑے گا ، خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر کوئی ظلم نہیں کرتا۔۱۲۲ قرآن کریم کی کامل تعلیم پھر تعلیم کتاب کے لحاظ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تعلیم پیش کی جو اپنے ہر پہلو کے لحاظ سے کامل ہے آپ نے بتایا کہ انسان پر اُس کے ماں باپ کے کیا حقوق ہیں؟ بھائی بہنوں کے کیا حقوق ہیں ؟ بیوی کے خاوند پر اور خاوند کے بیوی پر کیا حقوق ہیں؟ ہمسائیوں کے کیا حقوق ہیں؟ یتامی و مساکین کے کیا حقوق ہیں ؟ بیواؤں کے کیا حقوق ہیں؟ دوستوں کے کیا حقوق ہیں ؟ اسی طرح آپ نے سیاست ملکی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سرحدوں کی حفاظت کیا کرو، لڑائیوں کے متعلق متعدد احکام دیئے، معاہدات کی پابندی کی تلقین کی ، اقوام عالم کے جھگڑوں کے تصفیہ کے قواعد بیان کئے غرض انفرادی مسائل یا قومی زندگی میں جن مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر روشنی ڈالی اور ان کا کامیاب حل بتا یا۔پھر اس کیساتھ ہی آپ نے اس امر کی صراحت فرما دی کہ گو اس کتاب میں وہ تمام ضروری امور بیان کر دیئے گئے ہیں جن کا مذہبی یا روحانی یا اخلاقی ترقی کیساتھ تعلق ہے مگر انسانی دماغ کی ترقی کے لئے اجتہاد اور غور اور فکر کا بھی سلسلہ جاری رکھا گیا ہے تا کہ انسانی دماغ گند ہو کر نہ رہ جائے اور وہ اندھی تقلید کا شکار نہ ہو جائے۔تعلیم حکمت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیسر اعظیم الشان کام تعلیم حکمت تھا اس لحاظ سے آپ نے ایک بے مثال معلم کے فرائض سرانجام دیئے۔پہلی تمام کتب کو دیکھ لو وہ صرف اتنا کہتی ہیں کہ ایسا کرو اور ایسا نہ کرو، مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی بتایا کہ ایسا کیوں کرو اور کیوں نہ کرو۔وہ شراب اور جوئے سے روکتا ہے تو اس کی حکمت بھی بتا تا ہے اور کہتا ہے کہ ان چیزوں کے نقصانات ان کے فوائد سے زیادہ ہیں۔وہ نماز اور روزے کا حکم دیتا ہے تو ان کے فوائد بھی بیان کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ نماز تمام مخش اور نا پسندیدہ کاموں سے انسان کو بچاتی ہے ۱۲۴ اور روزوں کا حکم اس لئے دیا گیا ہے۔کہ تم