سیر روحانی — Page 444
۴۴۴ آپ پر ایمان لانے والی اور سب سے پہلے طہارت کو قبول کرنے والی عورتوں میں سے حضرت خدیجہ تھیں۔نابالغ جوانوں میں سے حضرت علی تھے اور بالغ جوانوں میں سے حضرت زیدہ تھے وہ بھی لوگوں میں آپ کے بیٹے کے طور پر مشہور تھے اسی طرح بڑی عمر کے لوگوں میں سے ابو بکر تھے جو آپ کے جانی اور جوانی کی عمر کے دوست تھے گویا جس طرح ثِيَابَكَ فَطَهِّرُ کہا گیا تھا عملاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بالکل اُسی طرح کیا۔لیکن کوئی حدیث نکال کر دکھا دو، ضعیف سے ضعیف نکال کر دکھا دو، منافقوں کی بیان کردہ حدیث نکال کر دکھا دو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس الہام کے بعد فوراً بازار گئے ہوں اور ریٹھے خریدنے شروع کر دیئے ہوں اور پھر کپڑوں کو ریٹھے اور صابن مل مل کر کوٹنے لگ گئے ہوں لیکن ہمارے پاس ثبوت موجود ہے ، حدیث موجود ہے جو بتاتی ہے کہ آپ نے پہلے حضرت خدیجہ کو خدا تعالیٰ کی بات بتائی ، پھر زیڈ کو بتائی ، پھر علی کو بتائی ، پھر ابو بکر کو بتائی غرض جس طرح آپ نے عمل کیا وہ حدیثوں میں موجود ہے۔پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریٹھے لے کر اور پھٹے لے کر کپڑے کوٹنے شروع کر دیئے تھے یا خدیجہ اور علی اور زیڈ اور ابو بکر کو مسلمان بنانے لگ گئے تھے؟ اور اگر آپ اپنے قریبیوں کو مسلمان بنانے لگ گئے تھے تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ کے یہی معنے ہیں کہ تو اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو قرآن کی تعلیم دے اور ان کو اسلام کی طرف لا۔وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ کی غلط تفسیر کپڑوں کی گندگی تو خیر کچھ برداشت بھی ہو جاتی ہے آگے آتا ہے وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ اس کے مولوی یہ معنے کرتے ہیں کہ تو گندگی جسمانی کو دور کر۔گویا کپڑے ہی غلیظ نہیں تھے بلکہ آپ خود بھی ( نَعُوذُ بِاللهِ ) میلے تھے اب یہ اور بھی لمبا کام ہو گیا۔انذار بیچارہ تو انتظار ہی کرتا رہے گا پہلے کپڑے دھوئے جائیں گے ، حمام میں غسل کئے جائیں گے، میلیں اُتاری جائیں گی اور خبر نہیں کتنی دیر میں یہ کام پورا ہو انذار تو ختم ہو گیا لیکن ہم جو معنے کرتے ہیں اس کے لحاظ سے کوئی دقت ہی پیش نہیں آتی کیونکہ رُجُز کے ایک معنے نہیں بلکہ کئی ہیں اور فَاهُ جُو کے بھی ایک معنے نہیں بلکہ کئی ہیں ہمیں سارے معنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دیکھنا چاہئے کہ پچھلی آیتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کونسے معنے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے لحاظ سے