سیر روحانی — Page 434
۴۳۴ بادشاہوں کے خلاف پھر ہم دنیوی بادشاہوں کے دربار میں جا کر دیکھتے ہیں تو وہاں بعض دفعہ عجیب تماشہ نظر آتا ہے۔بادشاہ بیٹھا ہوا ہوتا درباریوں کی سرگوشیاں ہے اور دُور کناروں پر لوگ آپس میں گھسر پھسر کر ر۔ہوتے ہیں کہ فلاں جس کو بادشاہ نے منہ چڑھایا ہوا ہے بڑا خبیث آدمی ہے۔دیکھنا کسی دن بادشاہ سے دھوکا کر کے رہے گا۔یہ فلاں شہزادہ کا دشمن ہے، فلاں بیوی پر اس کو بدظنی ہے خبر نہیں کیا کرے گا غرض اِ دھر دربار لگا ہوا ہوتا ہے اور اُدھر سر گوشیاں ہو رہی ہوتی ہیں اور کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ دربار لگا ہوا ہے بادشاہ آیا اور اُس نے کسی کو خلعت دیا جب اسے خلعت دے کر رخصت کیا تو کسی درباری نے کہا حضور ! اگر یہ طاقت پکڑ گیا تو آپ کے خلاف کھڑا ہو جائے گا اور آپ کو نقصان کی پہنچائے گا۔بادشاہ جواب دیتا ہے میں خوب جانتا ہوں لیکن موقع دیکھ رہا ہوں موقع پر گردن پکڑ لونگا۔آسمانی دربار کی ایک سیر ہم اس آسانی در بارک بھی جا کر دیکھتے ہیں کہ کیا یہاں بھی وہی کچھ ہے کہ ادھر گورنری دی جا رہی ہے اور اُدھر سازشیں اور شکائتیں ہو رہی ہیں اور گورنروں کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں۔سو قرآن کریم کی اجازت سے میں تم کو اس دربارِ خاص میں لے جاتا ہوں ورنہ اس دربار میں ہر ایک کو جانے کی اجازت نہیں۔ہم اس دربار میں جاتے ہیں دروازہ کھولتے ہیں اور اندر سر ڈال کر دیکھتے ہیں کہ کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ کیا گورنروں کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں ، ان پر جرح وقدح ہو رہی ہے یا ان کے نقائص بیان کئے جا رہے ہیں یا تعریفیں ہو رہی ہیں۔ہم جب اندر سر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے تو ہمارے سر ڈالتے ہی ہمارے کان میں ایک آواز آتی ہے کہ آ جاؤ بے شک آؤ کوئی حرج نہیں ہم جو کام کر رہے ہیں وہ تم کو بھی بتاتے ہیں تم بھی وہی کام کرو۔اِنَّ اللهَ وَمَلّئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبي ياأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا ها اس دربار میں بجائے گورنر کی شکائتیں ہونے کے بجائے اس پر الزام قائم کرنے کے، بجائے اس کے متعلق شبہات پیدا کرنے کے ہم جو دیکھتے ہیں تو بادشاہ بھی اُس پر برکات نازل کرنے میں لگا ہوا ہے اور درباری بھی اس کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور ہم جو چوری چھپے