سیر روحانی — Page 336
۳۳۶ ہمیشہ کے لئے زندہ ہے جو شخص اس کے خلاف کہتا ہے وہ جھوٹا ہے اور اگر اس پر کوئی مجھے پھانسی بھی دینا چاہے تو میں پھانسی کے تختہ پر بھی چڑھنے کے لئے تیار ہوں۔مینارہ محمدی کی نقل میں بعض اور چھوٹے چھوٹے مینار پھر اس منارہ محمدی کی نقل میں بعض اور چھوٹے چھوٹے الله منارے بھی تیار ہوئے ہیں جس طرح کہ ایک بڑا مینارہ تیار ہوا ہے جس کے متعلق خود الْمَنَارَة الْبَيْضَاء نے خبر دی تھی اور قرآن کریم نے بھی کہا تھا کہ وَلَقَدْرَاهُ نَزْلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَھی اور ان مناروں کی خبر قرآن کریم میں یوں دی گئی ہے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَ رَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى يَهْدِى اللّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَّ لَا بَيْعٌ عَنْ ذِكرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكُوةِ يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْاَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ " یعنی اللہ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ اس کے نور کی کیفیت یہ ہے کہ جیسے ایک طاقچہ ہو اور اُس طاقچہ میں ایک چراغ ہو۔اَلْمِصْبَاحُ فِی زُجَاجَةٍ اُس طاقچے کے پیچھے ایک REFLECTOR لگا ہوا ہو الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ اور وہ REFLECTOR اتنا صاف اور عمدہ ہو جیسے ایک چمکتا ہوا ستارہ ہوتا ہے يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ اور وہ چراغ ایک مبارک درخت سے جو زیتون کی قسم میں سے ہے جلایا جاتا ہو لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرُبِيَّةِ نہ وہ شرقی ہے نہ غربی يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْلَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ قریب ہے کہ اس کا تیل آپ ہی آپ جل اُٹھے خواہ اسے آگ نہ دکھائی جائے مگر چونکہ اسے آگ بھی دکھائی گئی ہے اس لئے نُورٌ عَلى نُورِ نور پر نور نازل ہونا شروع ہو گیا ہے يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ اِس نور کے لئے جس کو چاہتا ہے وہ ہدایت دیتا ہے وَيَضْرِبُ اللهُ الأمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللهُ بِكُلّ شَيْءٍ عَلِيمٌ اور اللہ تعالیٰ لوگوں