سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 839 of 900

سیر روحانی — Page 839

۱۲ مگر اسے فتح کئے بغیر واپس چلا گیا۔رعایا کی بہتری اور خوشحالی ہی کے کاموں میں مصروف رہا۔جو ضابطے شریعت کے خلاف تھے موقوف کر دیئے۔کھیتی باڑی کو ترقی دی۔بنجر زمینوں کے لئے پانی کا انتظام کیا۔بے شمار گاؤں آباد کئے بہت سے اور شہر بسائے مثلاً حصار فیروزه (جواب صرف حصار کہلاتا ہے ) ” جون پور جو جو نا خاں کے نام پر بسایا گیا۔فیروز شاہ تغلق کی آباد کردہ دہلی فیروز آباد کا پھیلا و لمبائی میں چھ میل اور چوڑائی میں دو میل ہے۔نہریں ، ٹپل اور تالاب جا بجا بنوائے۔مقبرہ فیروز شاہ تغلق حوش خاص کے کنارے فیروز شاہ کا مقبرہ ایک بہت بڑے مدرسہ کے وسط میں موجود ہے جو اسی نے قائم کیا تھا۔رضیہ سلطانہ کا مقبرہ بھی یہیں موجود ہے۔تیمور لنگ نے محمد شاہ کو ۱۳۹۸ء میں یہیں شکست دی تھی اور دہلی پر قبضہ کر لیا تھا۔تیمور نے اس کی خوبصورتی اور فن تعمیر کی بنا پر اس کی بے حد تعریف کی اور اس کے نمونہ پر اپنے وطن سمر قند میں ایک عظیم الشان مسجد تعمیر کرائی۔