سیر روحانی — Page 711
ہے اور دھاتوں میں بھی نرومادہ ہوتا ہے مگر خدا تعالیٰ اس سے بھی اوپر جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ہم نے ہر چیز میں جوڑا بنایا ہے اور ہر چیز کے لفظ کے نیچے سب نباتات بھی آجاتی ہے، جمادات بھی آجاتی ہے، حیوانات بھی آجاتے ہیں۔بلکہ اس سے بڑھ کر ذرات عالم اور مجموعہء ذرات عالم بھی آجاتے ہیں۔دنیا کی زندگی بھی ایک جوڑا ہے چنانچہ دیکھ لو جہاں بہت سے مذاہب اور فلسفیوں نے صرف اس دنیا کی زندگی کو ایک حقیقت قرار دیا ہے اسلام نے مذکورہ بالا اصل کے مطابق دو جہان قرار دیئے ہیں یعنی جہانوں میں بھی جوڑا بتایا ہے۔ایک یہ دنیا ہے اور ایک اگلا جہان ہے، یہ بھی جوڑا ہے۔ساری بائبل پڑھ کے دیکھ جاؤ صرف کہیں کہیں اشارے نظر آئیں گے کہ مرنے کے بعد دوسری زندگی ہے لیکن واضح طور پر حيات بَعْدَ الْمَوت کا بائبل میں کوئی ذکر نہیں۔حضرت مسیح نے بھی ایک مُردہ سا اشارہ بائبل کی۔سے نکالا کہ اس میں مرنے کے بعد کی زندگی کا ذکر ہے۔مگر قرآن کو پڑھ جاؤ ہر جگہ اگلے جہان کا ذکر نظر آئے گا۔میں نے کئی یورپین لوگوں کی کتابوں میں پڑھا ہے کہ قرآن پڑھ کر تسلی ہونے لگ جاتی ہے، ہر جگہ اگلے جہان کا ہی ذکر ہے۔حالانکہ اگلے جہان کا ذکر قرآن اس لئے کرتا ہے کہ قرآن دعویدار ہے کہ ہم نے ہر چیز کو جوڑا پیدا کیا ہے۔اگر قرآن اگلے جہان پر زور نہ دیتا تو لوگ کہتے یہ جہان تو ایک ہو گیا۔آپ جو کہتے ہیں کہ ہر چیز کا جوڑا ہے تو پھر اس کا جوڑا کونسا ہے؟ قرآن نے پیش کر دیا کہ اس کا جوڑا اگلا جہان ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں صاف طور پر آتا ہے کہ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ ! جو شخص اپنے رب کی شان سے ڈرتا ہے اُس کو دو جنتیں ملیں گی۔ایک اس دنیا میں ایک اگلے جہان میں۔سو دو زندگیوں کا اس آیت میں بھی ذکر آ گیا۔یوں دونوں زندگیوں کا الگ بھی ذکر آتا ہے مگر اس آیت سے بھی نکلتا ہے کہ دو زندگیاں ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو دُعا سکھائی ہے کہ جنت اور دوزخ بھی جوڑا ہیں وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً اے خدا! ہم ہر چیز کے جوڑے کے قائل ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ایک یہ دنیا ہے اور ایک اگلا جہان ہے۔تو ہم کو اس دنیا میں بھی آرام بخشیو اور سکھ دیجیو اور اگلے جہان میں بھی