سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 634 of 900

سیر روحانی — Page 634

۶۳۴ ساتھ چھوڑ گئے۔سوائے اُس درباری کے جس کو اُس نے اپنے ساتھ رکھا تھا۔تاریخ گواہی دیتی ہے کہ اُس نے ایسے ایسے مصائب چھیلے اور ایسی ایسی مصیبتیں اُٹھا ئیں کہ پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن بڑی بڑی سخت تکلیفوں اور جان جوکھوں میں بھی اُس نے اُس کا ساتھ نہ چھوڑا۔کہنے لگا آپ نے اُس کا حال پڑھا ہے؟ میں نے کہا میں نام تو نہیں جانتا پر یہ میں نے پڑھا ہے کہ اُس کا ایک ساتھی اُس کے ساتھ گیا تھا اور وہ بڑا وفادار تھا۔کہنے لگا میں اُس کا پوتا ہوں۔اب آپ سمجھ لیجئے کہ آپ مجھ پر کتنا اعتبار کر سکتے ہیں۔میں نے کہا اعتبار تو جتنا چاہوکرالو پر بات ہی کوئی نہیں میں کیا کروں۔چیف انجینئر کی مضحکہ خیز پیشکش کہنے لگا خیر پھر آپ نہیں کرتے تو میں تو کم از کم اپنی طرف سے پیشکش کر دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آپ گئے تو تھے انگریزوں کے خلاف منصو بہ کرنے کے لئے لیکن مشکل آپ کو یہ پیش آئینگی کہ آپ اپنے مبلغوں کو ہدایات کس طرح بھیجیں کیونکہ خط تو سنسر ہو جاتے ہیں اور اگر وہ پکڑے جائیں تو آپ کی ساری سکیم فیل ہو جاتی ہے اس لئے میں آپ کو یہ تجویز بتا تا ہوں کہ جب آپ نے ہدایتیں لکھ کر اپنے مبلغ کو بھیجنی ہوں تو میرا جہاز ہمیشہ فرانس جاتا رہتا ہے۔میرے ذریعہ آپ اُسے ہدایت بھیجیں اُدھر اپنے مبلغ کو لکھ دیں کہ جہاز پر آ کر مجھ سے وہ لفافہ لے جائے اسی طرح اُس نے آپ کو جو مخفی پیغام بھیجنا ہو وہ مجھے دے دے میں آپ کو پہنچا دیا کروں گا۔پھر کہنے لگا آپ کو یہ خیال پیدا ہو گا کہ وہ مجھ تک کس طرح پہنچے اور میں اُس کو کس طرح دوں اس پر کس طرح اعتبار کیا جا سکتا ہے؟ اس کے لئے میں آپ کو ایک تجویز بتا تا ہوں۔چنانچہ اُس نے اپنا ایک کارڈ نکالا۔یہ وزٹنگ کارڈ کہلاتے ہیں جو یوروپین لوگ ملتے وقت ایک دوسرے کو دکھاتے ہیں۔اس پر اُس شخص کا نام لکھا ہوا ہوتا ہے اور اُس کا عہدہ وغیرہ درج ہوتا ہے جب کسی کو ملنا ہوتا ہے تو وہ کارڈ اندر بھجوا دیتے ہیں کہ فلاں افسر ملنے آیا ہے۔غرض اُس نے اپنا وزٹنگ کارڈ نکالا اور اُس کو بیچ میں سے پکڑ کر دو ٹکڑے کر دیا۔جب کارڈ کو دو ٹکڑے کیا جائے تو ہر کا رڈ الگ شکل اختیار کر لیتا ہے کوئی ! انچ ادھر سے پھٹتا ہے کوئی انچ اُدھر سے پھٹتا ہے۔کوئی ذرا ادھر سے نیچا ہو جاتا ہے کوئی اُدھر سے نیچا ہو جاتا ہے اس طرح تھوڑا بہت فرق ضرور ہو جاتا ہے اور دونوں حصوں کو ملانے سے فوراً پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ کارڈ اسی کا حصہ ہے کسی دوسرے کارڈ کے ساتھ وہ نہیں لگ سکتا۔غرض اس کا رڈ کو پھاڑ کر وہ کہنے لگا۔میں آپ