سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 900

سیر روحانی — Page vi

ج میں عالم روحانی کے نوبت خانہ کا تفصیلی ذکر کرنے کے بعد جلالی انداز میں فرمایا : - اب خدا کی نوبت جوش میں آئی ہے۔اور تم کو ، ہاں تم کو، ہاں تم کو ، خدا تعالیٰ نے پھر اس نوبت خانہ کی ضرب سپرد کی ہے۔اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو!!! ایک دفعہ پھر اس نوبت کو اس زور سے بجاؤ کہ دُنیا کے کان پھٹ جائیں۔ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو۔ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو کہ عرش کے پائے بھی لرز جائیں اور فرشتے بھی کانپ اُٹھیں تا کہ تمہاری دردناک آوازوں اور تمہارے نعرہ ہائے تکبیر اور نعرہ ہائے شہادت توحید کی وجہ سے خدا تعالیٰ زمین پر آجائے اور پھر خدا تعالیٰ کی بادشاہت اس زمین پر قائم ہو جائے۔اسی غرض کے لئے میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے اور اسی غرض کے لئے میں تمہیں وقف کی تعلیم دیتا ہوں۔سیدھے آؤ اور خدا کے سپاہیوں میں داخل ہو جاؤ۔محمد رسول اللہ کا تخت آج مسیح نے چھینا ہوا ہے تم نے مسیح سے چھین کر پھر وہ تخنت مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ کو دینا ہے اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله نے وہ تخنت خدا کے آگے پیش کرنا ہے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت دُنیا میں قائم ہوتی ہے۔پس میری سنو! اور میری بات کے پیچھے چلو کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ خدا کہہ رہا ہے۔میری آواز نہیں میں خدا کی آواز تم کو پہنچا رہا ہوں۔تم میری مانو ! خدا تمہارے ساتھ ہو! خدا تمہارے ساتھ ہو!! خدا تمہارے ساتھ ہو اور تم دُنیا میں بھی عزت پاؤ اور آخرت میں بھی عزت پاؤ" احباب جماعت کی شدید خواہش اور طلب پر حقائق و معارف سے پر اور وجد آفریں تقاریر کے سلسلہ ”سیر روحانی“ کو اب یکجائی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے حضرت