سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 494 of 900

سیر روحانی — Page 494

۴۹۴ میدانِ جنگ میں بھی نمازوں کی بالالتزام ادائیگی اپنی طرح صحابہ کی یہ حالت تھی کہ میدانِ جنگ میں بھی وہ نمازوں کی ادائیگی کا التزام رکھتے تھے اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور رہتے اور دعاؤں اور ذکر الہی میں اپنا وقت گزارتے۔سربسجود غرض دنیوی درباروں میں بادشاہوں کی طرف سے جو خطابات دیئے جاتے ہیں وہ بسا اوقات حقیقت کے برعکس ہوتے ہیں مگر یہ عجیب دربار ہے کہ اس میں بادشاہ کی طرف سے جو خطاب دیا جاتا ہے وہ حقیقت کے عین مطابق ہوتا ہے اور پھر وہ خطاب چلتا چلا جاتا ہے دنیا لاکھ کوشش کرے، زمانہ میں ہزاروں انقلاب آئیں اس خطاب کو کوئی طاقت بدل نہیں سکتی۔دربارِ خاص میں انعامات کا اعلان اب میں ان بعض انعامات کا ذکر کرتا ہوں جو اس الہی دربار میں خدا تعالیٰ نے اپنے گورنر جنرل کو عطا کئے اور جن کی نظیر دنیا کے درباروں میں اور کہیں نظر نہیں آسکتی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے دربارِ خاص میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا اور اُن کے لئے اپنے خاص انعامات کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ اِنَّا اَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ فَصَلَّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الُا بْتَرُال یعنی اے ہمارے گورنر جنرل ! ہم نے تجھے کوثر عطا کیا ہے پس تو اس نعمت عظیمہ کی شکر گزاری کے طور پر اپنے رب کی عبادت میں مشغول ہو جا اور قربانیوں پر زور دے یقیناً تیرا دشمن ہی ابتر رہے گا۔کوثر کے معنے کوثر کے معنے عربی زبان میں ہر قسم کی خیر اور برکت اور بھلائی کی کثرت کے ہوتے ہیں ۱۰۲ گویا کوئی خیر نہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل نہیں ہوئی اور کوئی برکت نہیں جو آپ کو نہیں ملے گی اور پھر وہ خیر اور برکت اتنی کثرت کے ساتھ ملے گی کہ اس کثرت میں بھی دنیا کا کوئی انسان آپ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔سورۃ کوثر کے نزول کے وقت رسول اللہ جس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اس انعام کا صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی حالت اعلان کیا گیا آپ کی اور آپ کے ساتھیوں کی یہ حالت تھی کہ باہر نکل