سیر روحانی — Page iv
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ محض اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت مصلح موعود خلیفہ المسح الثانی کی حقائق و معارف اور قرآنی انوار سے پر تقاریر بعنوان ”سیر روحانی کو یکجائی طور پر احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔وَمَاتَوْفِيقُنَا إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيزِ۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی جناب سے ایک عظیم موعود بیٹے کی پیشگوئی عطا فرمائی جس کی خبر گزشتہ الہی نوشتوں میں بھی موجود تھی۔یہ پیش خبری غیر معمولی شان و شوکت کی حامل تھی۔اس کی باون علامات میں یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا۔علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔اور کلام اللہ کا مرتبہ ظاہر کرنے والا ہوگا۔سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی مصلح موعود کی ذہانت و فطانت، آپ کے تبحر علمی اور کلام اللہ کے مرتبہ کا لوگوں پر اظہار کا ایک بین اور روشن ثبوت سیر روحانی“ کے نام سے موسوم سلسلہ تقاریر بھی ہیں۔ان تقاریر میں قرآن کریم کے حقائق و معارف اور انوار کھل کر لوگوں کے سامنے آئے ہیں۔کیونکہ ان قرآنی جواہر و معارف کی تشریح اُس شخص نے کی ہے جسے خدا تعالیٰ نے خود اپنے نور اور رضا کے عطر سے ممسوح کیا تھا۔سیر روحانی اس بات کا زبر دست ثبوت ہے کہ زمینی نظام، آسمانی نظام کے تابع ہے اور دونوں میں فرق یہ ہے کہ آسمانی نظام اعلیٰ وارفع اور اکمل و افضل ہے یا یوں کہئے کہ زمینی نظام آسمانی نظام کی ایک جھلک ہے۔سیدنا حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی ۱۹۳۸ء میں ایک رؤیا کی بناء پر