سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 340 of 900

سیر روحانی — Page 340

۳۴۰ دن تم اُٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر بن جاؤ گے اور جس دن تمہاری زندگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال کی جھلک پیدا ہو جائے گی دنیا سمجھ لے گی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں اور تمہارے اعمال اور اخلاق اور کردار کو دیکھ کر اس کے دل میں تمہاری محبت بڑھتی چلی جائے گی۔تم ایک زندہ اور مجسم نمونہ ہو گے تم چلتی پھرتی تبلیغ ہو گے، تم دنیا کے راہنما اور راہبر ہو گے تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آستانہ کی طرف دنیا کو کھینچ کر لانے والے ہو گے اور وہ لوگ بھی آخر تمہارے نمونہ کو دیکھ کر بے تاب ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ جب تک ہم سب سے بڑے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ دیکھ لیں ہم صبر نہیں کر سکتے تب دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم ہو جائے گی اور تمام بنی نوع انسانی آپ کی غلامی میں شامل ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی اور ہمارے بیوی بچوں کو بھی اور ہمارے دوستوں کو بھی اور ہمارے ملنے والوں کو بھی اور ہمارے ہم قوموں کو بھی اور ہمارے ہم مذہبوں کو بھی اور ہمارے ساتھ نام میں اشتراک رکھنے والے مسلمانوں کو بھی بلکہ ہمارے ساتھ انسانیت میں اشتراک رکھنے والے تمام غیر مسلموں کو بھی میرے آقا کی محبت بخش دے اور ساری دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں شامل ہو جائے۔پس آؤ ! ہم خدا تعالیٰ سے التجا کریں کہ اے خدا! ہم کمزور ہیں ، ہم نحیف اور ناتواں ہیں ، ہمارے دل تاریک ہیں ، ہماری زبانیں زنگ آلود ہیں تو اپنے بندوں پر رحم فرما اور ہماری زاری کو قبول کرتے ہوئے پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دے، پھر قرآن کی حکومت دنیا میں قائم کر دے، پھر تیرا نور دنیا کو روشنی دینے والا بنے ، پھر دنیا کی ساری ظلمتیں اور تاریکیاں مٹ جائیں 66 اور دنیا میں صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی نور باقی رہے۔امِيْنَ اللَّهُمَّ (مِینَ۔“ المؤمن : ۳۸،۳۷ مسلم كتاب الفتن باب ذکر الدجال - حدیث نمبر ۷۳۷۳ صفحه ۱۲۸۱ مطبوعہ الریاض الطبعة الثانية ابريل ۲۰۰۰ء