سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 334 of 900

سیر روحانی — Page 334

۳۳۴ ہزار وولٹ روشنی مہیا کرے گا ، اگر تمہیں پچاس ہزار وولٹ کی ضرورت ہے تو وہ تمہیں پچاس ہزار وولٹ روشنی دے گا ، اگر تمہیں ایک لاکھ وولٹ کی ضرورت ہے تو وہ تمہیں ایک لاکھ وولٹ روشنی مہیا کرے گا۔غرض روحانی ارتقاء کے راستہ میں کوئی مقام ایسا نہیں آ سکتا جہاں یہ کی کہا جا سکے کہ اب مینارہ محمدی سے روشنی حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ اللہ تعالیٰ کے قرب کے وراء الورای مقامات پر بھی اگر انسان پہنچ جائے تب بھی وہ محمد سی مینار کی روشنی کا محتاج ہے۔یہی وہ نکتہ تھا جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان الفاظ میں بیان فرمایا کہ: - ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے تھوڑے ہی دن ہوئے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کی عظمت ایک مسلمان اخبار میں میں نے پڑھا کہ مرزا صاحب نے حضرت مسیح ناصری کی کتنی بڑی ہتک کی ہے کہ وہ کہتے ہیں :- ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے حالانکہ واقع یہ ہے کہ جب تک وہ لوگ جو اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج روحانیہ کے حامل ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے بلند ترین مقامات کو طے کر چکے ہیں یہ نہ کہیں کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں حاصل کیا ہے اور یہ کہ اس قدر ترقی کرنے کے باوجود ہم اب بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور آپ کے خاک پا ہیں اس وقت تک مقام محمدی کی فضیلت کسی طرح ثابت نہیں ہو سکتی اور نہ ختم نبوت کی حقیقت روشن ہو سکتی ہے۔کوئی عیسی کا مرید اگر اس پر بُرا مناتا ہے تو بیشک بُرا منائے ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک سچا غلام بڑے سے بڑا مقام حاصل کر سکتا ہے اور جتنا بھی وہ بڑھتا چلا جائے گا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار سے ہی استفادہ کریگا اور ہمیشہ آپ کے غلاموں اور چاکروں میں ہی اس کا شمار ہوگا۔ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ اس دعوی کے نتیجہ میں ہم مارے جائیں یا قتل کئے جائیں یا اپنے وطنوں سے نکال دیئے جائیں ہم فخر سمجھیں گے کہ ہم نے ماریں کھا کر اور گالیاں سن کر اور وطنوں سے بے وطن ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بلند کیا اور آپ کی عظمت کو دنیا میں روشن کیا۔