سیر روحانی — Page 263
۲۶۳ اور جس کی طرف خدا ہو جائے گا اُس پر کوئی دشمن غلبہ نہیں پاسکے گا۔یہ تو دفاعی جنگ دشمنوں پر غالب کرنے والا ایک تیز تر اور کامیاب ہتھیار ہے۔میں نے سوچا کہ اس سامانِ جنگ سے تو میں دشمن کے فتنہ سے بچ سکتا ہوں۔پس یہ ہتھیار ایک ڈھال کی طرح ہوا اِس میں مجھے دوسرے پر حملہ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے پھر میں دنیا پر غالب کس طرح آؤں گا؟ کیا اس مینا بازار میں کوئی ایسا ہتھیار بھی ہے جو ڈھال کی طرح نہ ہو بلکہ تلوار کی طرح ہو اور جس کی مدد سے مجھے غلبہ عطا ہو؟ تو میں نے دیکھا کہ ایسا ہتھیار بھی موجود ہے چنانچہ فرماتا ہے وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَاَبى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا - وَلَوْشِتُنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا - فَلا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا وَهُوَ الَّذِى مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذَبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَحًا و حِجْرًا مَّحْجُورًا ۸۰ ان آیات میں پہلے پانی کا ذکر ہے جو کلام الہی سے تشبیہہ دینے کے لئے کیا گیا ہے اور فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی اُتارتا ہے اور مراد یہ ہے کہ قرآن بھی اسی طرز کا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس طرح ہم پانی کو لوگوں میں پھیلا دیتے ہیں تا کہ وہ ہمارے نشانوں کی قدر کریں، اسی طرح ہم نے قرآن کو اُن کے سامنے پیش کر دیا ہے، مگر اکثر لوگ کفرانِ نعمت کرتے ہیں۔وہ پانی کی نعمت تو قبول کر لیتے ہیں، مگر کلام الہی کی نعمت جو اس سے بہت زیادہ بہتر ہے اُسے رڈ کر دیتے ہیں، گویا وہ اشرفیاں تو نہیں لیتے مگر کوڑیوں پر جان دیتے ہیں، اور یہ بالکل بچوں والی حالت ہے۔میں ایک دفعہ بمبئی گیا وہاں ایک تازہ کیس عدالت میں چل رہا تھا۔جو اس طرح ہوا کہ کسی جوہری کے ساتھ ہیرے جو کئی ہزار روپیہ کی مالیت کے تھے کہیں گر گئے ، اس نے پولیس میں رپورٹ کر دی، پولیس نے تحقیق کرتے ہوئے ایک آدمی کو پکڑ لیا جس سے کچھ ہیرے بھی برآمد ہو گئے۔جب اُس سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ ہیرے کہاں سے لئے تھے؟ تو اس نے بتایا کہ میں بازار میں سے گزر رہا تھا کہ چندلر کے ان ہیروں کی سے گولیاں کھیل رہے تھے، میں نے انہیں دو چار روپے دے کر ہیرے لے لئے۔بعد میں معلوم ہوا کہ اس جو ہری نے کسی موقع پر اپنی جیب سے رومال نکالا تو یہ ہیرے جو ایک پڑ یہ میں تھے اس کے ساتھ ہی نکل کر زمین پر گر گئے اور بچوں نے یہ سمجھا کہ وہ کھیلنے کی گولیاں ہیں ، حالانکہ وہ