سیر روحانی — Page 194
۱۹۴ کی قبروں کو مٹا ڈالے اور حوادث زمانہ نے بھی نشانوں کو محو کرنے میں کوئی کمی نہ کی مگر پھر بھی ایک نہ ایک مقام تو ایسا ہے جس میں تمام انسانوں کے مقبرے موجود ہیں۔ثواب عذاب ظاہری قبر میں نہیں جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس آیت میں قبر کا لفظ جو آتا ہے اس سے مراد وہ مقام ہے جس میں بلکہ عالم برزخ کی قبر میں ملتا ہے مرنے کے بعد ا رواح رکھی جاتی ہیں خواہ مؤمن کی رُوح ہو یا کافر کی۔سب کی روحیں اس مقام پر رکھی جاتی ہیں اور در حقیقت یہی قبر ہے جس میں ثواب یا عذاب ملتا ہے۔وہ جو حدیثوں میں آتا ہے کہ مرنے کے بعد کافروں کو قبر کا عذاب دیا جاتا ہے اس سے مراد یہی قبر ہے ظاہری قبر مراد نہیں۔کئی بیوقوفوں کے متعلق آتا ہے کہ انہوں نے بعض منافقین کی قبریں کھولیں یہ دیکھنے کے لئے کہ آیا قبر میں اُن کے لئے دوزخ کی کھڑکی گھلی ہے یا نہیں ؟ مگر جب انہوں نے قبر کو کھولا تو ہے انہیں کوئی آثار دکھائی نہ دیئے۔در حقیقت یہ ان کی غلطی تھی، اگر اسی قبر میں ثواب و عذاب ہو تو وہ ہے پارسی جو اپنے مُردے چیلوں کو کھلا دیتے ہیں، وہ ہندو جو اپنے مُردوں کو جلا دیتے ہیں اور وہ لوگ جو ڈوب یا جل کر مر جاتے ہیں ان کو تو قبر کا عذاب یا ثواب ملے ہی نہ۔کیونکہ ان کی تو قبریں ہی نہیں بنیں صرف مسلمان اسلام پر عمل کر کے گھاٹے میں رہے۔مگر یہ بات غلط ہے اور پر حدیث میں تو ظاہری قبر مراد نہیں ، ظاہری قبر میں تو بعض دفعہ یکے بعد دیگرے ہیں ہیں مُردوں کو دفن کر دیا جاتا ہے اور ہر شہر میں یہ نظارہ نظر آتا ہے۔ایک قبر بنائی جاتی ہے۔مگر پندرہ بیس سال کے بعد اس کا نشان مٹ جاتا ہے اور اس جگہ اور قبر بن جاتی ہے۔لاہور کا قبرستان پانچ سو سال سے چلا آ رہا ہے، اس میں ایک ایک قبر میں پندرہ پندرہ بیس ہیں آدمی دفن ہو چکے ہونگے۔ایسی حالت میں ان میں سے کوئی تو شدید دوزخی ہوگا اور کوئی ادنیٰ قسم کا دوزخی ہوگا۔کوئی اعلیٰ جنتی ہوگا اور کوئی ادنی جنتی ہو گا۔اگر دوزخ اور جنت کی کھڑ کی اسی قبر میں کھلتی ہو تو بالکل ممکن ہے کہ پہلے ایک دوزخی اس میں دفن ہو اور پھر کوئی جنتی اس میں دفن ہو جائے۔ایسی صورت میں لازماً دوزخ کی آگ جنتی کو لگے گی اور جنت کی ہوا دوزخی کو پہنچے گی اور ثواب و عذاب بالکل مضحکہ خیز صورت اختیار کر لیں گے۔پس یہ غلط ہے کہ وہ قبر جس میں ثواب یا عذاب ملتا ہے یہ ظاہری قبر ہی ہے۔وہ قبر وہ ہے جس میں خدا تعالیٰ خود انسان کو ڈالتا ہے چنانچہ اس کا مزید ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ذلِک بِاَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ