سیر روحانی — Page 180
۱۸۰ خدائے قادر کا ایک عظیم الشان معجزہ لوگ کہتے ہیں کہ معجزہ کیا ہوتا ہے مگر یہ کیا کی معمولی معجزہ ہے۔تاریخی شہادت موجود ہے کی کہ ایسے حالات میں جبکہ اس کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں تھا ایک لشکر کعبہ کی طرف حملہ کرنے کے لئے بڑھا مگر پیشتر اسکے کہ وہ کعبہ تک پہنچتا خدا نے اُس کو تباہ و برباد کر دیا۔غرض جب ڈ نیوی طور پر کعبہ پر حملہ ہو ا تو اس نے چیچک بھیج دی اور جب دینی طور پر اس پر حملہ ہونے لگا تو اس کے مقابلہ کیلئے اُس نے مسیح موعود کو بھیج دیا۔پس احمدیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض خانہ کعبہ کی حفاظت ہے یعنی جن اغراض کے لئے خانہ کعبہ کو قائم کیا گیا ہے وہی اغراض کی ہماری جماعت کے قیام کی ہیں۔پس ہماری جماعت اس لئے قائم کی گئی ہے تا کہ تمام دنیا میں امن قائم کیا جائے۔خدائے واحد کی عبادت کو رائج کیا جائے، شرک اور بدعت کو مٹا دیا جائے۔مسافر اور مقیم دونوں کی ترقی کی تدابیر سوچی جائیں اور نظام کو ایسا مکمل کیا جائے کہ لوگوں کا ایک حصہ رات دن بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے کاموں میں مصروف رہے جب تک ہم اس کام کو نہیں کریں گے اُس وقت تک ہم اپنی ذمہ داری کو پوری طرح ادا کرنے والے قرار نہیں دیئے جا سکتے۔پس صرف چندے دینا کافی نہیں ، صرف جلسہ سالانہ پر مرکز میں آجانا کافی نہیں ، صرف نمازیں ہی پڑھنا کافی نہیں بلکہ ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اس دجالی فتنہ کو روکے جو خانہ کعبہ کے خلاف بر پا ہے۔اس کے لئے ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ساری دنیا پر چھا جائیں اور اسی لئے واقفین زندگی کی تحریک شروع کی گئی ہے مگر افسوس ہے کہ جماعت نے اس تحریک کی طرف زیادہ توجہ نہیں کی۔شیطان کو کان سے پکڑ کر اس کی غاروں سے باہر نکال دو یاد رکھو! خدا نے قادیان کو بھی ایک چھوٹا قلعہ بنایا کی ہے اور قلعہ اسی لئے بنایا جاتا ہے تا کہ اس میں سے آسانی سے حملہ کیا جا سکے جو جرنیل یہ سمجھتا ہے کہ اس کے لئے صرف مدافعت کرنا کافی ہے وہ کبھی فتح نہیں پاسکتا۔یاد رکھو! تم مدافعت سے کی نہیں بلکہ حملہ سے جیتو گے۔اگر تم قادیان میں بیٹھے رہے تو دشمن شکست نہیں کھائے گا بلکہ دشمن اُس وقت شکست کھائے گا جب تم جاپان میں جا کر دشمن سے لڑو گے، چین میں جا کر دشمن سے لڑو گے، افریقہ میں جا کر دشمن سے لڑو گے، انگلستان میں جاکر دشمن سے لڑو گے، امریکہ میں