سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 98 of 900

سیر روحانی — Page 98

۹۸ ڈارون (CHARLES DARWIN چارلز رابرٹ ڈارون (۱۸۰۹ء۔۱۸۸۲ء) ماہر حیاتیات تھا۔ڈارون ۱۲ فروری ۱۸۰۹ء کو شر یوز بری (Shrewsbury) انگلستان میں پیدا ہوا۔۱۶ سال کی عمر میں اس نے ایڈنبرا یونیورسٹی میں طب کے شعبے میں داخلہ لیا لیکن اسے یہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔پھر وہ کیمبرج میں آرٹس اور دینیات کی تعلیم حاصل کرنے گیا۔اس کی دلچسپیوں کو دیکھتے ہوئے اسے مطالعاتی بحری جہاز بیگل کے سفر کے لئے منتخب کیا گیا۔ڈارون ۱۸۳۱ء میں ۲۲ سال کی عمر میں بیگل پر دنیا کے گرد سفر پر روانہ ہوا۔اس لمبے سفر کے دوران ڈارون بہت سے قدیم قبیلوں سے ملا، بہت سارے فوسل (Fossil) دریافت کئے اور بہت زیادہ تعداد میں پودوں اور جانوروں کا مشاہدہ کیا۔ان مشاہدات کی بنیاد پر اس نے بے شمار کتابیں لکھیں جن میں سے سب سے مشہور اصل الانواع (Origin of Species) ہے۔اس کے انکشافات، مشاہدات اور تحقیقات سے ارتقاء کا وہ نظریہ قائم ہوا جو ڈارونیت (DARWINISM) بھی کہلاتا ہے۔وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف زیر لفظ ڈارون ، اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۶۱۷ مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ہیکل (HAECKEL ERNST HEINRICH)1834ء تا 1919ء۔جرمن حیاتیات دان اور فلسفی پاٹسڈم (POTSDAM) برلن اور ویانا میں طب اور حیوانیات کا مطالعہ کیا اور اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔۱۸۶۵ء میں JENA یو نیورسٹی میں حیوانیات کا پروفیسر ہو گیا اور ۵۰ سال تک نظریہ ارتقاء کی اشاعت کرتا رہا۔وہ پہلا سائنسدان تھا جس نے حیوانی زندگی کا شجرہ نسب مرتب کیا۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۸۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) مسلے (HUXLEY(THOMAS) (HENRY) انگریز حیاتیات دان۔جب وہ جہاز رئیل سینک پر نائب سرجن تھا تو اس نے بحر الکاہل کے رقبوں میں سمندری زندگی کے نمونے اکٹھے کئے۔ڈارون کا حامی تھا اور اس نے ارتقاء، تشریح، عضویات اور سائنس کے دوسرے موضوعات پر (اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۵۶ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) لکھا۔نوح : ۱۴ تا ۱۹ ١٣،١٢ الدهر : ٣ السجدة : ٨ 19 النجم : ۴۳ تا ۴۸ ۲۲ الاعراف :١٢ ٢۵ البقرة : ٣٩ ۲۸ الانبياء :٣٨ مریم: ۶۸ فاطر :۱۲ كل السجدة : 9 ۲۰ فاطر :۱۲ ٢٣ البقرة : ٣٧ ٢٦ الاعراف : ۲۶ ۲۹ الروم : ۵۵ الدهر : ٢ ها الانبياء: ٣١ المرسلت : ۲۱ تا ۲۳ ٢١ البقرة : ٣١ ۲۴ طه : ۱۲۴ ص ٧٧ ٣٠ الاعراف:۱۳