سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 749 of 900

سیر روحانی — Page 749

۷۴۹ مسلمان کر رہے ہیں۔اِس پر وہ لڑ کے فوراً اُٹھ کر باہر آ گئے اور گھوڑوں پر سوار ہو کر شام کی طرف چلے گئے اور تاریخ بتاتی ہے کہ وہ سب کے سب اسلام کی تائید میں لڑتے ہوئے وہیں مارے گئے اور اُن میں سے کوئی بھی زندہ واپس نہ آیا ہے اب دیکھو قرآن کریم کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے دشمنوں کے بیٹے چھین کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے اور آپ کا لنگر جاری کر دیا۔جس وقت یہ لوگ عیسائیوں کو مارتے ہونگے تو ہر عیسائی کے مرنے پر جہاں اُنکو فتح نصیب ہوتی تھی وہاں محمد رسول اللہ کا لنگر بھی جاری ہوتا تھا اور آپ کی برکات ساری دنیا پر پھیلتی جاتی تھیں۔قرآنی لنگر کا ایک اور شاندار منظر پھر قرآنی لنگر کی ایک اور مثال سورہ ذاریات سے ملتی ہے اللہ تعالیٰ اُس میں کامل مومنوں یعنی أتباع محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرماتا ہے کہ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ ۲۴ وَالْمَحْرُوم - یعنی ان کے مالوں میں ایسے لوگوں کا بھی حق ہے جو مانگ سکتے ہیں اور اُن کا بھی حق ہے جو نہیں مانگ سکتے۔یعنی یا تو وہ گونگے ہیں یا ان کو مانگتے ہوئے شرم آتی ہے کہ ہمارا اس سے غریب ہو نا ظاہر ہوتا ہے اور یا جانور ہیں کہ وہ مانگنے اور بولنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے۔گویا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لنگر اتنا وسیع ہے کہ سائل اور غیر سائل سب اس سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔بادشاہوں کے لنگر تو ایسے تھے کہ لوگ اُن لنگروں میں جا کر روٹی مانگتے تھے تو پھر انہیں روٹی ملتی تھی اور اگر کوئی پرے کھڑا ہو جاتا تو اس کو کوئی پوچھتا بھی نہیں تھا۔مگر یہاں محمد رسول اللہ کے لنگر کے متعلق فرماتا ہے کہ آپ کے متبعین کے ذریعہ سے جو لنگر جاری کیا گیا ہے اُس میں اُن لوگوں کا بھی حق رکھا گیا ہے جو کہ بول سکتے ہیں اور ان لوگوں کا بھی حق رکھا گیا ہے جو بول نہیں سکتے۔یعنی بولنے سے بالکل محروم ہیں یا شرم کے مارے نہیں بولتے کہ ہماری کمزوری اور غربت لوگوں پر ظاہر ہوگی۔اور جانوروں کا بھی حق رکھا گیا ہے۔اب دیکھو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لنگر کتنا وسیع ہے اور بادشاہوں کا لنگر کتنا محدود ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور آپ کے تمام اتباع کے اموال میں خدا تعالیٰ نے سائل اور محروم سب کا حق رکھا ہے۔یہ الگ بات ہے کہ مسلمان آجکل اپنی عملی کمزوری کی وجہ سے اس آیت پر عمل نہ کریں مگر قرآن نے اس کی ہدایت دیدی ہے اور جو سچا مسلمان ہوگا وہ