سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 720 of 900

سیر روحانی — Page 720

۷۲۰ پر قبضہ کرو اور اُسے محمد رسول اللہ کے حوالے کرو۔محمد رسول اللہ کا مادی باغ کشمیر اسوقت ہندوؤں کے قبضہ میں ہے اور فلسطین یہودیوں کے قبضہ میں ہے مگر خدا تعالیٰ احمدیوں کے ذریعہ سے یہ دونوں باغ پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس دلائے گا۔اسی طرح دونوں روحانی باغ بھی محمد رسول اللہ کومل جائیں گے یعنی مسیح موسوی کی اُمت بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیروؤں کے ذریعہ سے دوبارہ فتح کی جائے گی اور اسلام لائے گی اور پھر محمد رسول اللہ کا باغ بن جائے گی اور مسیح محمدی کے متبع جو ہیں وہ تو ہیں ہی شروع سے محمد رسول اللہ کے۔کہتے ہیں۔۔کس دی گولی تے رکس دے گہنے ، ہم تو ہیں ہی محمد رسول اللہ کے غلام اور آپ کے باغ کے بُوٹے۔ہم تو ہر وقت آپ ہی کی ملکیت ہیں۔کبھی آپ کے حلقہء اطاعت سے باہر گئے ہی نہیں۔موسوی سلسلہ کے لوگ یعنی یہودی وغیرہ بے شک نکلے اور باہر گئے مگر انکو بھی ہم محمد رسول اللہ کے دروازہ پر لائیں گے اور ہم تو ہیں ہی آپ کے دروازہ پر بیٹھے ہوئے۔اس دروازہ کو ہم نے کبھی نہیں چھوڑا نہ چھوڑیں گے اِن شاء الله تعالی بلکہ مسیح ناصری کی اُمت جو عیسائی ہے اور حضرت موسیٰ کی براہِ راست اُمت جو یہودی ہے ان دونوں کے باغوں میں سے بھی روحانی پودے نکال نکال کر ہم محمد رسول اللہ کے باغ میں لگاتے رہیں گے یہاں تک کہ محمد رسول اللہ کا باغ آباد ہو جائے گا اور موسی کا باغ بھی محمد رسول اللہ کے باغ میں شامل ہو جائے گا۔محاورہ زبان میں بھی محمد رسول اللہ کا باغ دُنیا کے چپہ چپہ پر پھیل جائے گا جسمانی یا روحانی اولاد یا درخت کہلاتی ہے۔چنانچہ پنجابی والے تو خوب جانتے ہیں کہ جب کسی عورت کا بچہ مر جاتا ہے اور وہ ٹین ڈالتی ہے تو کہتی ہے "ہائے میرا باغ اُجڑ گیا ، ہائے میرا بوٹا کس نے پٹ لیا۔‘ تو ہمارے ملک میں بچے اور اولاد کو بھی بُوٹا اور باغ ہی کہتے ہیں۔مگر لطیفہ یہ ہے کہ لوگ باغ لگاتے رہے اور باغ محمد رسول اللہ کو مل گئے۔موسی علیہ السلام نے کوشش کر کے یہودی بنائے اور اُن کو فلسطین میں قائم کیا۔خدا نے محمد رسول اللہ کو بنا بنایا فلسطین دے دیا۔موسی کی قوم ہجرت کر کے کشمیر آئی اور کشمیر بنا بنایا خدا نے محمد رسول اللہ کو دے دیا اور اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا لگایا ہوا باغ بھی محمد رسول اللہ کو ہی مل گیا۔دنیا کے کناروں تک احمدی مبلغ تبلیغ کرتے ہیں اور لا إلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھوا کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملاتے ہیں یعنی جو درخت بھی اُن کو ملتا ہے وہ لا کر محمد رسول اللہ کے چمن میں لگا دیتے ہیں۔موٹی کے باغ میں تو صرف