سیر روحانی — Page vii
د مصلح موعود نے جلد اول اور دوئم کی اشاعت کے موقع پر جو پیش لفظ اور دیباچہ تحریر فرمایا تھا اُسے بھی اس کتاب کی ابتداء میں شامل اشاعت کیا جا رہا ہے۔نیز حضور نے اپنے سفر میں جن مقامات کی سیر کی اور جن کا تذکرہ میں کیا گیا ہے ان مقامات، مساجد، مقابر اور قلعوں کے بارہ میں ہماری موجودہ نسل کی اکثریت ناواقف ہے ان مقامات سے آگاہ کرنے اور تعارف کرانے کے لئے ان کی ۴۰ کے لگ بھگ تصاویر بھی کتاب ھذا میں شامل کی جا رہی ہیں اور ساتھ ساتھ ان کا تفصیلی تعارف بھی پیش کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں عالم روحانی کے حقائق و معارف سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ کتاب یقیناً احباب جماعت کے ازدیاد علم اور ازدیاد ایمان کا باعث بنے گی اور احباب قرآنی حقائق و معارف اور انوار سے روشنی حاصل کر کے اپنی منزل کی تعیین کریں گے۔إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالَی۔کتاب ھذا میں شامل نادر اور نایاب فوٹوز کے حصول کے سلسلہ میں خاکسار کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہے جنہوں نے مختلف ذرائع سے فوٹوز حاصل کرنے کے سلسلہ میں اپنا بہت سا قیمتی وقت صرف کر کے یہ گرانقدر خدمت سرانجام دی ہے۔فوٹوز کے تعارف کی تیاری کے سلسلہ میں ابتدائی طور پر متعدد دوستوں کو کام کرنے کا موقع ملا لیکن بالآخر اس کو فائنل شکل میں پیش کرنے کا بنیادی کام ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ نے بڑی محنت اور مہارت سے سرانجام دیا اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل کے سلسلہ میں خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جنہوں نے مسودات کی ترتیب و صحیح ، نظر ثانی، پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش ، Re checking اور اعراب کی درستگی وغیرہ کے سلسلہ میں بہت ہی محنت اور خلوص سے اس کام کو پایہ تکمیل