سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 260 of 418

سیلابِ رحمت — Page 260

سیلاب رحمت دوسری ہے پھر کس گن پر اتراؤں میں اس میں لفظ میں زائد کرنے کے باوجود وزن دونوں کا ایک ہے۔بہر حال انداز قرآت نہ سمجھنے کی وجہ سے بعض اوقات نقص کا گمان ہوتا ہے۔پڑھنے والے کے انداز پر اس کی درستی یا سقم کا انحصار ہے۔(مکتوب 93-5-15) 66 4 مارچ 1993 کو الفضل میں خاکسار کی ایک نظم چھپی جس کے دوشعروں پر پیارے آقا نے تبصرہ فرمایا۔شعر یہ ہیں : کسی نصیبوں والی گھڑی میں یکدم وہ گھر آ جائیں گے ہر سُو خوشبو مہک رہی ہے اُن کی ذات آنے سے پہلے چپ چپ رہ کر بھی دیکھا ہے دنیا کس سے خوش رہتی ہے آؤ ذرا کھل کھیل ہی لیں ہم الزامات آنے سے پہلے حضور پرنور نے تحریر فرمایا: وو چار مارچ کی الفضل میں بھی آپ کی ایک بہت اچھی غزل شائع ہوئی ہے۔لیکن اس میں ایک تو لفظ 'مہک کے اعراب اور دوسرے الزامات آنے کا محاورہ محل نظر ہے۔لفظ مہک۔۔۔مہک ہے یا مہک ہے۔( ہم تو مہک ہی پڑھا کرتے تھے ) لیکن کوئی بھی ڈکشنری کو سکون کے ساتھ نہیں لیتی سوائے اس کے کہ جب مہ کا پڑھا جائے۔مجھے لگا تھا کہ یہاں کوئی غلطی ہوگئی ہے۔اسی لئے میں نے ڈکشنریوں سے چیک کیا تھا لیکن مشکل یہ ہے کہ ڈکشنریاں مہک دے رہی ہیں جو اجنبی لگتا ہے کیونکہ ہم تو مہک ہی پڑھتے آئے ہیں اس بارہ میں تحقیق کر 258