سیلابِ رحمت — Page 132
سیلاب رحمت آسمانِ احمدیت کے اس درخشندہ ستارے کی سیرت و سوانح یقیناً ہمارے لئے اور ہماری نسلوں کے لئے روشنی کا مینار ثابت ہوگی کیوں کہ یہ رہ وفا کے مسافر کا روشن تذکرہ ہے۔“ ہماری چھہترویں کتاب شہر انبیاء۔یروشلم ہے۔یہ تحقیقی کتاب ہماری فرمائش پر مکرم مظفر احمد چودھری صاحب مربی سلسلہ آرکیالوجسٹ پروفیسر جامعہ احمد یہ ربوہ نے تحریر کی۔اس کی اہمیت کا اندازہ الفضل کے درج ذیل تعارف سے ہوتا ہے: لجنہ اماءاللہ کراچی احباب کی تعلیم و تربیت کے لئے گزشتہ ایک عرصے سے مختلف موضوعات پر کتب کی اشاعت کا مفید سلسلہ شروع کئے ہوئے ہے۔ان کی مطبوعات معلومات میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔یہ کتب بڑوں اور بچوں دونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تالیف ہو رہی ہیں۔زیر نظر کتا بچہ شہر انبیاء یروشلم کے بارے میں مفید معلومات پر مشتمل ہے۔یروشلم تاریخی مقدس شہر ہے۔جس کے ساتھ یہود، نصاری اور مسلمان تینوں مذاہب کی روحانی وابستگی ہے۔اسے شہر ہے۔اسے انبیاء بھی کہا جاتا ہے اور یہ ارضِ مقدس فلسطین میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔یروشلم میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جو کسی نہ کسی حوالے سے یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے لئے مقدس ہیں۔قبلہ اوّل بھی اسی شہر میں ہے۔یہود کی دیوار گریہ مسجد اقصیٰ اور عیسائیوں کا مقدس مقام قبر مسیح اور قبۃ الصخرہ اسی شہر میں ہیں۔مختلف ادوار میں اس شہر پر مختلف حکومتوں کا قبضہ رہا ہے۔حضرت داؤد اور حضرت سلیمان نے اسی 132