سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 120 of 418

سیلابِ رحمت — Page 120

نئی در ثمین اردو مع فرہنگ اشاعت کا کام با قاعدہ شروع ہونے سے بہت پہلے کی بات ہے۔درثمین سے انتہائی محبت اور دلی وابستگی کی وجہ سے پڑھنے والوں کا غلط تلفظ شن کر کوفت ہوتی۔خیال آیا کہ ڈرثمین کے مشکل الفاظ اعراب اور معانی کے ساتھ ایک چھوٹی سی کتاب کی صورت میں مرتب کئے جائیں تو بہت فائدہ ہو۔مشکل اور طویل محنت طلب کام تھا۔ہر لفظ 'شاعر کا مقام و مرتبہ اور شعر کا مزاج ذہن میں رکھ کر سوچنا تھا۔بہر صورت دعا کرتے کرتے کام کیا۔کام مکمل کر کے حضور پر نور کو بھیجا تو آپ کا ارشاد موصول ہوا : در ثمین کے مشکل الفاظ کے معانی پر مشتمل مسودہ میں نے دیکھا ہے۔ماشاء اللہ آپ نے خوب محنت کی ہے۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور ہر لحاظ سے مفید بنائے بہتر ہو کہ نئی در ثمین شائع کریں جس میں ہر مشکل اور اہم لفظ کا تلفظ بیان ہوا اور زیر زبر ڈال کر اس کی حرکات کو نمایاں کیا جائے اردو تر جمہ کے ساتھ انگریزی بھی دیں۔۔۔پس بہتر ہو کہ اس ہدایت کی روشنی میں نئی در ثمین شائع کریں۔“۔( 16 جنوری 1983 ) کلام کی نئے سرے سے کتابت کرانے کا ارشاد موصول ہونے پر پہلے کتابت کی غلطیاں وغیرہ ٹھیک کرنے کے لئے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ کتابت در کتابت کی وجہ سے بہت جگہ اصلاح کی ضرورت ہے۔ایک ایک نظم کی تحقیق کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے پہلے ایڈیشن سے لفظ بلفظ ملا کر مسودہ درست کر کے کتابت کروائی اور ہر 120