سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 119 of 418

سیلابِ رحمت — Page 119

وغیرہ وغیرہ۔ہمیں خدمت کا ایک موقع یوں بھی ملا کہ کینیڈا اسے مکرم شیخ خورشید احمد صاحب نے لجنہ کراچی کو اپنی کتب کی اشاعت کا اختیار دے دیا۔ہم نے خوشی سے یہ ذمہ داری قبول کی۔جوئے شیریں میں کلام طاہر سے نظمیں شامل کر کے کتابت درست کرا کے رنگین سرورق کے ساتھ شائع کر دی۔اس کے بعد ۷۰ نمبر پر خاکسار کی ' حضرت محمد مصطفی صلی ا یہ تم۔شعب ابی طالب اور سفر طائف منظر عام پر آئی۔مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب نے بہت حوصلہ افزائی فرمائی: شعب ابی طالب وسفر طائف، جیسی نہایت نفیس اور سادہ و سلیس زبان سے مزین اور بیش قیمت تاریخی معلومات پر مشتمل کتاب علی ضلع کراچی کی مطبوعات کا سلسلہ ۷۰ تک پہنچ گیا ہے اللھم زد و بارک۔امتہ الباری ناصر صاحبہ کی خدمت میں بھی صمیم قلب سے ہدیہ تبریک۔رب کریم ان کے علم و قلم اور ایمان و عرفان میں مزید بے پناہ برکت بخشے۔وذالك فضل الله يؤتيه من يشاء ( مكتوب:02-03-16) مسفر آخرت - آداب و مسائل، خاکسار کی فرمائش پر مکر مہ امتۃ الرشید ارسلہ صاحبہ نے بہت شوق اور محنت سے وفات کے وقت کے مسائل جمع کیے۔ان کا شوق ان سے بہت زیادہ محنت کروا دیتا۔دوصفحات لکھنے ہوتے تو ہمیں لکھ دیتیں۔مجھے پھر بیس کے دو صفحے بنانے پڑتے۔مگر ان کا خلوص قابلِ قدر تھا۔119