سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 355 of 418

سیلابِ رحمت — Page 355

سیلاب رحمت حرف حرف اور لفظ لفظ کے مزاج کی تہ میں اُترتے ہوئے مناسب جگہ پر استعمال فرماتے ہیں اور اس کے ساتھ ایک مربوط فکری پس منظر ہوتا ہے۔آپ فرماتے ہیں: ” آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ میں جو شعر کہتا ہوں وہ صرف اکیلا ہی نہیں بلکہ بعض دفعہ اس کی دس دس اور پندرہ پندرہ متبادل صورتیں ذہن میں آئی ہوتی ہی اور پھر ان میں سے ایک کو کسی وجہ سے چنتا ہوں۔تو اب میں آپ کو اپنے ساتھ وہ سارا سفر کس طرح کرواؤں کہ کیوں بالآخر متعدد امکانی صورتوں میں سے ایک کو اختیار کیا۔مکتوب محررہ22اکتوبر 1993ءصفحہ 13 ) اب حضور پر نور کے مکاتیب سے لفظوں کے چناؤ میں جانکا ہی کی کچھ مثالیں پیش کرتی ہوں: نظم نمبر 1 ”تاریکی پر تاریکی اندھیروں پر اندھیرے“ تحریر فرمایا: آپ کا خط ملا۔اندھیروں پر اندھیرے کے متعلق آپ نے لکھا ہے کہ اسے ان دھیرا پڑھنا پڑتا ہے۔اس سے میں آپ کا جو مطلب سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ نون غنہ غائب سا پڑھا جائے جو وزن میں اضافہ نہ کر سکے۔آپ کے نزدیک اگر نون غنہ پڑھا جائے تو سویروں پر سویرے کی طرز اور وزن پر اندھیروں پر اندھیرے 351