سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 340 of 418

سیلابِ رحمت — Page 340

سیلاب رحمت برکت صاحبہ کے نام درج ذیل مکتوب میں بھی بے پایاں شفقت ہے: آپ دونوں ہی خدا کے فضل سے مسز ناصر بھی ہیں اور بہت سی باتوں میں ہم مزاج بھی ہیں اور ہم پیالہ بھی ہیں مگر شراب معرفت کی ہم پیالہ اور جب لجنہ کے دفتر جاتی ہیں تو پتیلی دال میں ہم نوالہ بھی ہو جاتی ہیں۔آپ کو جو یہ پریشانی ہے کہ ایک دوسرے کا اشتباہ ہو جاتا ہے تو فرق یوں ہو سکتا ہے۔کہ ایک اچھی نظمیں کہنے والی اور ایک اچھی نظمیں پڑھنے والی مسٹر ناصر ہیں۔باقی آپ لوگوں کے کام سے بہت خوشی ہوتی ہے آپ دونوں ہی مسلسل محنت سے اپنے دائرے میں خوب خدمت کی توفیق پاری ہیں۔الم ز دو بارک۔نظمیں کہنے والی مسٹر ناصر کے بچوں کی شادی کی تصویر میں اور پاکیزہ گھریلو ماحول میں بے تکلفی سے کھینچی ہوئی تصویر دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ماشاء اللہ خدا نے اس خاندان کو صرف باطنی صفات سے ہی نہیں نوازا۔المهم زوو بارک نظمیں پڑھنے والی مسر ناصر کی اولاد کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ورثہ میں اچھی آواز دی ہے ماشاء اللہ چشم بد دور لیکن ان کے بچے تو غالباً اکثر ہی چھوٹے ہیں ان کے لئے میری یہی دعا ہے۔بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہو شمشاد خدا کرے کہ بشارت کا یہ جھونکا آپ کے لئے بھی شمشاد تک جا پہنچے اور سب بچوں کی طرف سے آپ کو آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب 336