سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 316 of 418

سیلابِ رحمت — Page 316

سیلاب رحمت ہیں؟ آپ کیا کر رہی ہیں؟ میں الماری صاف کر رہی ہوں۔کیا آپ روز الماری صاف کرتی ہیں۔اچھا امی کو کہیں کہ لندن سے فون ہے۔اب تو شافی سمجھ گئی کیونکہ انداز میں مٹھاس اور اپنا پن وہ محسوس کر چکی تھی۔خوشی سے بولی امی امی فون میں حضور کا فون ہے لندن سے۔فون اُٹھاتے ہی حضور پر نور کی مانوس آواز میں السلام علیکم سنائی دیا۔فرمایا: آپ امتہ الباری ناصر ہیں؟“ جی حضور۔۔! میری آواز میں لرزش تھی۔آپ نے فرمایا: میں کئی دن سے آپ سے بات کرنی چاہ رہا تھا لیکن نمبر کہیں لکھ کر بھول گیا۔دیکھئے اللہ تعالیٰ کی حکمت کہ آپ کا خط آیا اور اُس میں آپ نے نمبر لکھا تھا اب میں نے نمبر ملایا ہے۔درثمین کے الفاظ کے معانی اور کلام طاہر مل گئے ہیں۔آپ نے بہت محنت کی ہے۔آج کل کام بہت زیادہ ہے۔دو تین دن میں دیکھ لوں گا۔مجھے پتا نہیں تھا کہ آپ کو یو نیورسٹی میں اتنے اچھے ریمارکس ملتے رہے ہیں۔میں تو صرف آپ کی تحریر سے آپ کی صلاحیتوں کا اندازہ لگا تا تھا ماشاء اللہ۔“ پیارے حضور نے خاکسار کے لئے از راہ ذرہ نوازی بہت سے تعریفی جملے ارشاد فرمائے۔میں نے عرض کیا: ”حضور ہم آپ کو آج بہت یاد کر رہے تھے۔“ ”اچھا کیا بات ہوئی تھی۔“ " آج میٹنگ تھی۔آپا سلیمہ نے مجھے گھر سے لیا تھا۔میں راستے 314