سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 257 of 418

سیلابِ رحمت — Page 257

اسی نظم کا ایک شعر تھا؎ حسنِ عمل کا ابٹن لے کر روح و جسم کو مل مل دھوئیں کچھ سنگار تو کرنا ہو گا وصل کی رات آنے سے پہلے نیم سیفی صاحب نے نظم میں سے یہ شعر حذف کر دیا۔جب پیارے آقا سے حذف شدہ اشعار کی بات چلی تو میں نے یہ بھی لکھ دیا۔پیارے آقا نے بڑے شگفتہ انداز میں تحریر فرمایا: مدیر صاحب الفضل کے سنسر کی زد میں آنے والا شعر بھی آپ نے بھجوا دیا ہے۔یہ تو بہت اعلیٰ شعر ہے۔جب حُسنِ عمل کا آپ نے کہہ دیا تو ذہن کے لئے کسی غلط روش پر چلنے کی کوئی وجہ تو نہیں لیکن چونکہ یہ منظر کشی بہت کھلی کھلی سہاگ رات کی تیاری پر صادق آتی ہے اس لئے معلوم ہوتا ہے مدیر صاحب الفضل ڈر گئے۔اس قسم کا مبنی بر احتیاط فیصلہ مدیر کے حقوق میں داخل ہے۔لیکن یہ اچھا ہوا کہ آپ نے مجھے یہ شعر لکھ دیا۔شعرا اپنی ذات میں بہت خوبصورت ہے۔مدیر صاحب خود شاعر ہیں وہ اگر شعر میں معمولی سی تبدیلی کر لیتے تو کسی احتیاط کی ضرورت ہی نہ رہتی مثلاً یوں کہا جا سکتا ہے۔حسنِ عمل کا ابٹن لے کر روح کے جسم کو مل مل دھو میں کچھ سنگار تو کرنا ہوگا وصل کی رات آنے سے پہلے“ انہیں دنوں الفضل میں ایک نظم چھپی تھی۔پہلے اپنا حسن نکھاروں پھر دوجے سے بات کروں استغفار میں صبح کروں اور استغفار میں رات کروں 255