سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 256 of 418

سیلابِ رحمت — Page 256

سیلار ہوئے نظم کا وہ شعر بھی لکھ دیا جو سیفی صاحب نے چھوڑ دیا تھا۔بڑا دلچسپ جواب ملا: آپ نے لکھا ہے کہ اعتراض والی نظم کا ایک شعر سیفی صاحب کی سنسر شپ کی زد میں آگیا۔اس شعر کو شائع نہ کرنے کی حکمت تو مکرم سیفی صاحب سمجھتے ہوں گے لیکن ایسا کرنے سے وہ خود بھی آپ کے اعتراض کی زد میں آگئے۔اصل بات یہ ہے کہ مکرم سیفی صاحب ماشاء اللہ بڑی ذہانت سے الفضل کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ورنہ الفضل کبھی کا بند ہو چکا ہوتا۔اگر الفضل ماہ بہ ماہ چھپتا تو بلاشبہ سیفی صاحب بھی ماہ لقا کہلوانے کے مستحق ٹھہرتے لیکن الفضل تو روزنامہ ہے اور سورج کی طرح روز اُن کے خوبصورت کلام کے آئینہ میں اُن کی لقاء الفضل کے شائقین سے کرواتا ہے۔اس پہلو سے اُن کا چیں بہ جبیں ہونا تعجب کی بات نہیں وہ سمجھے ہوں گے کہ شعر کا مصداق وہ خود ہیں لیکن ماہ لقا لکھ کر اُن کو اصل مقام سے گرا دیا گیا ہے جو مہر لقا یا خورشید لقاء ہونا چاہیے تھا انہوں نے ویسی ہی بات کی ہے جیسے غالب کے ایک مصرع میں مذکور ہے۔یوسف اس کو لکھوں اور کچھ نہ کہے خیر ہوئی افسوس کہ آپ کے شعر کی خیر نہ ہوئی۔“ (مکتوب 93-1-28) حذف شدہ اشعار میں سے ایک اور شعر بھی نظر کرم کے قابل ٹھہرا۔4۔3۔1993 کے الفضل میں ایک نظم چھپی تھی جس کا پہلا شعر تھا۔میری راہیں سخت کٹھن ہیں صبر و جنوں کی ہمت لے کر فیصلہ سوچ سمجھ کے کرنا میرے ساتھ آنے سے پہلے 254