سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 227 of 418

سیلابِ رحمت — Page 227

رحمت آپ کی بہت پیاری نظم ایک بہت پر خلوص خط کے ساتھ ملی۔خط بھی تو شعریت میں گندھا ہوا تھا اور جذبات کی لطافت اور پاکیزگی میں نظم سے پیچھے نہیں تھا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ کی ذہنی اور قلبی صلاحیتوں کو اور بھی جلا بخشے اور اپنے مقرب کی راہیں نصیب فرمائے اور اپنے سایہ عاطفت کے نیچے آپ کی ہر خوبی کونشو و نما عطا فرما تارہے اور ہر کمزوری کو ڈھانپتا رہے۔سب عزیزوں کو میرا نہایت محبت بھر اسلام اور بچوں کو پیار۔مجھے لگتا ہے کہ یہ سال ہمارے لئے بے حد مبارک ہوگا اور اللہ کے پیار اور رحمتوں کے نئے نئے درخشندہ نشان لے کر آئے گا۔اللہ میری توقعات سے بہت بڑھ کر اور جلد تر جماعت کی بے انتہا خوشیاں مجھے دکھائے۔آمین۔خدا حافظ۔آپا سلیمہ اور دیگر ممبرات مجلس کو محبت بھرا سلام ( مكتوب 1985-1-9) سب آپ کا بڑا پن ہے ایک حقیر ذرہ نا چیز کی حوصلہ افزائی فرمائی۔آپ کو کیسے کیسے قادر الکلام شعرائے کرام اپنا کلام دکھاتے ہوں گے۔اُن میں خاکسار کی حیثیت ہی کیا تھی۔بعض دفعہ بڑے شاعر نو آموز تک بندوں کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کرتے۔مگر آپ کا دل بہت بڑا تھا۔بے اختیار ہو کر اللہ تعالیٰ کا شکر کرتی جس نے ایسا آقا عطا فرمایا۔جلسہ سالانہ یو کے کے قریب پر شکستہ زیادہ محزون ہو جاتے۔حضور کی نظموں میں بھی جلسہ کے دنوں کا کرب نمایاں نظر آتا ہے۔میرا ایک ٹوٹا پھوٹا اظہار تھا؎ 225