سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 205 of 418

سیلابِ رحمت — Page 205

سیلاب رحمت اسلام کی حقوق العباد کی بعض تعلیمات پر عمل سے ہوا ہے۔یہاں بیماروں ، ناداروں، معذوروں، بوڑھوں حاجت مندوں کیلئے سہولتیں ہیں۔جھوٹ اور دھوکا دہی سے پر ہیز ہے۔ظاہری صفائی اور خوبصورتی ہے یہ خیر کا سامان انہیں ان دعاؤں سے بھی ملا ہے۔جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں عدل و انصاف سے کام لینے کی وجہ سے ملی تھیں۔ہسپتال میں صبور کا بہت خیال رکھا گیا۔پیارے حضور نے نومولود کا نام نصر نصر اللہ خان رکھا۔نماز جمعہ مسجد فضل میں پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔علم و عرفان کی جاری نہر سے فیض یابی بڑی نعمت ہے۔سال میں باون جمعے ان کو عرصہ خلافت سے ضرب دیں۔ہر خطبہ موضوع کے لحاظ سے انوکھا، کبھی تکرار کا احساس نہیں ہوا۔ناطقہ سر بگریباں ہے اسے کیا کہئے اس روز پہلی دفعہ ایم ٹی اے کے کمرے بھی دیکھے۔مکرمہ صادقہ کر امت صاحبہ اور ان کے بیٹے نے ہر کمرے میں جا کر کام میں مستعد احباب وخواتین سے تعارف کروایا اور سارا نظام سمجھایا۔ایم ٹی اے کا سلسلہ ہر جہت سے ایسا محیر العقول ہے کہ انسانی فکر کتنی بھی ہمہ گیر ہو وسعتوں پر محیط ہونا تو درکنار عمومی اندازہ بھی نہیں کر سکتی۔کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی بچہ اپنی نوٹ بک سے کاغذ پھاڑ کر جہاز بنائے اور اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے اُڑائے۔تو اس کے ہاتھ سے نکلتے ہی وہ سچ سچ کا جہاز بن کر گھن گرج کے ساتھ اُڑنے لگے۔ہماری کوششیں اور قادر خدا کی عنایات کی نسبت کچھ ایسی ہی ہے۔خدا تعالیٰ کے بندے معمولی ساز وسامان کے ساتھ چھوٹے چھوٹے کمروں میں دعوت الی اللہ کی آواز بلند کرتے ہیں اور اللہ تبارک تعالیٰ اُسے بسیط فضا میں پھیلا دیتا ہے۔203