سیلابِ رحمت — Page 149
سیلاب رحمت و تاب کے ساتھ پہنچ گئی ہے۔جو خدا کے فضل اور خلفاء کی دعاؤں کا زندہ و تابندہ نشان ہے: بر کسے چو مہربانی می کنی از زمینی آسمانی می کنی چھیاسی ویں کتاب آپ بیتی از حضرت ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب مطبوعہ 2006ء کا تعارف الفضل ربوہ سے پڑھئے : ย لجنہ اماءاللہ کراچی کو خدا تعالیٰ کے فضل سے عرصہ دراز سے سلسلہ کی کتب طبع کروانے کی توفیق مل رہی ہے جس کی وجہ سے جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں بہت سے مفید اضافے ہوئے ہیں۔بعض قدیم اور نایاب کتب بھی دوبارہ زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آئی ہیں جن میں سے ایک اہم کتاب حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کے نہایت ہی دلچسپ اور بے حد پر لطف سچے فسانوں پر مشتمل آپ بیتی شائع کی ہے۔جس کو اگر پڑھنا شروع کیا جائے تو مکمل پڑھ کر ہی اطمینان ملتا ہے۔اس سے پہلے حضرت ڈاکٹر میر صاحب کے رشحات قلم کو سمیٹتے ہوئے ان کے مضامین اور منظوم کلام بخار دل بھی لجنہ کراچی نے خوب صورتی سے طبع کروایا ہے۔اس طرح انمول اور نایاب کتب کے خزانے میں عمدہ اضافے سامنے آئے ہیں۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن حضرت محمد اسمعیل پانی پتی کی کاوشوں سے طبع ہوا تھا دوسرے ایڈیشن کی مرتبہ مکرمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ 149