سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 135 of 418

سیلابِ رحمت — Page 135

سیلار آپ اور آپ کی پوری ٹیم ماشاء اللہ بڑا قابل قدر کام کر رہی ہے اور معیاری خدمت کی سعادت پارہی ہے الحمد للہ۔الھم زد و بارک اللہ لکم۔دعاؤں پر زور دیں۔اللہ تمام معاونین اور معاونات کو اپنے دائمی فضلوں کا مورد بناوے اور زندگی کی خوشیاں ہی خوشیاں دے۔“ ایک دوسرے مکتوب میں حضور نے تحریر فرمایا: وو (۸) جون ۲۰۰۴) شعبہ اشاعت کراچی کی طرف سے مرسلہ کتاب 'مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل ، مل گئی ہے۔ماشاء اللہ آپ کی یہ ستتر ویں پیش کش بہت عمدہ ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزا۔آپ کا بیت بازی والا خیال بھی بہت عمدہ ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔یہ فقرہ ذہن میں آنے کے بعد جب میں نے دیکھا تو حضور رحمہ اللہ نے بھی تبصرے میں یہی فقرہ استعمال کیا ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کی تمام کا وشوں کو بے انتہا برکتوں سے نوازے۔خدا تعالیٰ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور آپ کو 66 اپنے فضل وکرم سے نوازتار ہے۔آمین۔“ الفضل انٹرنیشنل نے اس کتاب پر بہت خوب تبصرہ کیا : (۱۲ جولائی ۲۰۰۴) " حضرت مسیح موعود " کے نسبتی بھائی، حضرت اماں جان نصرت جہاں بیگم کے بھائی ، حضرت مصلح موعود کے ماموں اور خسر ،حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے بھائی، حضرت ام متین مریم صدیقہ صاحبہ حرم 135